کاروبار

آئی فون 17پرسیلیں لگ گئیں۔۔

Apple iPhone 17 Pro and Pro Max prices incredibly low ahead of iPhone 18 launch

Wednesday, 9 September 2026 | Web Desk آئی فون 18 سیریز کی متوقع لانچنگ سے قبل آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں مختلف ممالک میں نمایاں کمی دیکھنےمیں آرہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور نئے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی 9 ستمبریعنی آج متوقع ہے۔ نئی سیریزکی لانچنگ سے پہلےملکوں کے ریٹیلرز نے آئی فون 17 سیریز کا اسٹاک ختم کرنے کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ سیلز لگادی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایمیزون نے آئی فون 17 سیریز پر رعایت مزید بڑھا دی ہے۔ آئی فون 17 پرو …

مزید پڑھیں »

پاکستان کا پہلا ان لسٹڈ پرائیویٹ سکّک جاری

Qisst Bazaar co-founders Arif Lakhani and Karim Gilani announce Rs 500 million Sukuk issuance

Thursday, 3 September 2026 | Web Desk پاکستانی فن ٹیک کمپنی "قِسط بازار” نے 50 کروڑ روپے (18 لاکھ ڈالر) کا سکّک (اسلامی بانڈ) جاری کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کا پہلا غیر درجہ بند اور پرائیویٹ طور پر رکھا جانے والا سکّک ہے، جسے اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو سود سے پاک قسطوں پر مالیہ فراہم کیا جا سکے۔ سکّک کیا ہے؟سکّک ایک اسلامی مالیاتی آلہ ہے جو شریعت کے اصولوں کے مطابق کام کرتا ہے، جس میں سود کی ممانعت شامل ہے۔ قِسط بازار کا کہنا ہے …

مزید پڑھیں »

سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اب بہت آسان

SECP Chairman Dr. Kabir Ahmed Sidhu addresses media on new digital onboarding framework for stock market investment

Saturday, 29 August 2026 | Web Desk اسلام آباد:پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا عمل آسان اور تیز بنانے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرا دیا ہے۔ سادہ الفاظ میں اس نئے نظام کا مقصد یہ ہے کہ جو شخص اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، اسے اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے طویل اور پیچیدہ کاغذی کارروائی سے کم سے کم گزرنا پڑے۔ اب اکاؤنٹ کھولنے، درخواست کی جانچ اور اس کی پیش رفت دیکھنے کا عمل زیادہ تر ڈیجیٹل طریقے سے …

مزید پڑھیں »

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل صارفین کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ یکم اکتوبر 2026 سے تمام موبائل آپریٹرز کو ری چارج یا موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کرنا ہوگی۔ پی ٹی اے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد موبائل صارفین کے حقوق کا تحفظ اور ان کا بیلنس ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ نئے ضابطے کے تحت اگر کسی صارف کے بیلنس کی 180 دن کی میعاد ختم ہوجاتی ہے اور وہ اس کے بعد دوبارہ موبائل ری چارج کرتا ہے، …

مزید پڑھیں »

چھوٹےسولرصارفین کیلئےخوشخبری

Good news for small solar consumers in Pakistan

Friday, 7 August 2026 | Web Desk ملک میں چھوٹے سولر صارفین کے لیے اہم سہولت متعارف ۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25 کلوواٹ تک کے تقسیم شدہ بجلی پیدا کرنے والے سولر صارفین کو نیپرا سے اجازت لینے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق ، ایسےسولرصارفین کونیپرا سے اجازت لینےکی ضرورت نہیں۔۔متعلقہ بجلی تقسیم کارکمپنی کوبراہ راست منظوری دینےکا اختیار ہوگا۔۔ حکام کاکہناہےاس اقدام کامقصد، کاروبارمیں آسانی، تقسیم شدہ بجلی کی پیداوار کو فروغ دینا اورپاکستان کوصاف توانائی کی طرف منتقل کرنے میں مدد کرناہے۔فیصلےسےچھتوں پرلگےسولر سسٹم،دیگرچھوٹے …

مزید پڑھیں »

یواےای اوپیک سےنکل گیا

UAE announces sudden OPEC exit from May 1

Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نےتیل پیدا کرنےوالےبڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اوراوپیک پلس سےاچانک علیحدگی کااعلان کرکےدنیاکوحیران کردیا۔ اماراتی خبرایجنسی کےمطابق یہ فیصلہ یکم مئی 2026 سےنافذ العمل ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یواےای حکام کا کہنا ہےاس فیصلےسے متحدہ عرب امارات تیل کی فروخت کی پالیسی میں خود مختاری حاصل کرےگا۔ خام تیل کی عالمی منڈی کے حوالے سے معروف امریکی نیوز ویب سائٹ آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق اوپیک کے تیسرے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک کی جانب سے تنظیم سے علیحدگی کا اعلان ایسے …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کی منظوری کاامکان

New installment of 1.2 billion dollar IMF loan for Pakistan approved

Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk پاکستان کیلئے1.2ارب ڈالرآئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ۔ پاکستان کی طرف سےتمام شرائط پوری ہونےکےبعدعالمی مالیاتی ادارےکےایگزیکٹوبورڈکااجلاس طلب کرلیاگیا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کاقوی امکان ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری متوقع ہے۔ ایلون مسک کی بینکنگ اورڈیجیٹل والٹ ایپ تیار پاکستان اور آئی ایم ایف کے …

مزید پڑھیں »

ایلون مسک کی بینکنگ اورپےمنٹ ایپ تیار

X Money metal debit card showing user's X handle alongside smartphone displaying the X Money app interface

Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےسب سےامیرآدمی ایلون مسک جلد ہی ایک نئی بینکنگ اور پیمنٹ ایپ لانچ کرنےجا رہے ہیں جو ان کےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کو ایک ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کےدیرینہ منصوبے کا حصہ ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایکس منی نامی اس مالیاتی فیچر کا محدود آغاز آئندہ دنوں میں متوقع ہے، تاہم ریگولیٹری رکاوٹیں اب بھی اس کی مکمل لانچ کی راہ میں حائل ہیں۔ ایکس پہلے ہی امریکا کی درجنوں ریاستوں میں لائسنس حاصل کر چکا ہے جبکہ کمپنی گزشتہ سال اس نےعالمی ادائیگیوں کی کمپنی ویزا کے ساتھ …

مزید پڑھیں »

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت اہم فیچرمتعارف کرانےجارہاہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹاورژن میں نئے نوٹیفکیشن ببلز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ گوگل کی جانب سےاس فیچرکی سپورٹ اینڈرائیڈ 10 سےاس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کی جارہی ہے۔ فیس بک یامیسنجرکو اینڈرائیڈ پراستعمال کرنےوالوں کوپہلےسےعلم ہوگاکہ نوٹیفکیشن ببلز کیسےکام کرتےہیں؟ اس فیچر کے تحت جب کسی فرد یا گروپ چیٹ کا میسج واٹس ایپ میں موصول ہوگا تو اس کا فلوٹنگ ببل اسکرین پر نظر آئے گا،چاہے آپ ہوم اسکرین …

مزید پڑھیں »

پاکستان کوسعودی عرب سےمزید1ارب ڈالرموصول

SBP confirms $1 billion Saudi inflow completing $3 billion deposit

Tuesday, 21 April 2026 | Web Desk سعودی عرب کی جانب سےبھجوائےگئے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ پاکستان کوموصول ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک نےخبرکی تصدیق کرتےہوئےکہاہےکہ یہ رقم سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک کےمطابق، سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔ اس طرح پاکستان کووعدےکےمطابق پورے3ارب ڈالرمل چکےہیں۔ واضح رہےکہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فنڈز کی یقین دہائی کروائی گئی تھی۔ یادرہےکہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ …

مزید پڑھیں »