کاروبار

تعمیراتی صنعت کیلئےخوشخبری

Relaxations for construction industry

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےنئےمالی سال 2023-24 کےبجٹ میں فائلرزکومزیدسہولتیں دینےاورنان فائلرزکیلئےمشکلات مزیدبڑھانےکافیصلہ کیاہے۔ روزنامہ جنگ میں شائع ہونےوالی خبرکےمطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈڈویلپرزآف پاکستان  آباد نےحکومت سےتعمیرات کی متعلقہ صنعتوں پرٹیکس  کم کرنےکامطالبہ کیاہے۔اس کےلئےاسٹیل کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوتی اوراضافی کسٹمزڈیوٹی کی شرح کوکم کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔  خبرکےمطابق حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےسرکاری چینلزکےذریعےڈالرمیں رقم بھجوانےاورتعمیرشدہ جائیدادمیں سرمایہ کاری  کیلئےایک مراعاتی سکیم متعارف کرانےپرغورکررہی ہے۔ غیرمنقولہ جائیدادپرٹیکس کی شرح ۲فیصدسےکم ہوکرایک فیصدکرنےجبکہ نان فائلرزپریہ شرح ۴فیصدسےبڑھاکر۶یا۸فیصدکرنےپرغورکیاجارہاہے۔ یہ تجاویزوزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیراعظم کےمشیربرائےمحصولات سےشیئرکی جاچکی ہیں ۔آبادکےمطابق  فائلرزاورنان فائلرزکےدرمیان فرق سےتعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

مزید پڑھیں »

پرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےآخری موقع

Prize bonds return date

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےپرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےایک اہم اعلان سامنےآیاہےہے۔ 40,000، 25,000، 15,000 اور7500کےپرائزبانڈز(یئرر)کےحامل افرادکوایک اشتہارکےذریعےآگاہ کیاگیاہےکہ وہ اپنےپرائزبانڈز30جون 2023تک حکومت کوواپس کردیں۔ حکومت اعلان میں کہاگیاہےکہ ملکی معیشت کودستاویزی شکل دینےکیلئے40ہزار، 25ہزار، 15ہزار اور7ہزارپانچ ) سوروپےکےپرائزبانڈز(بئیرر) کی فروخت کوبندکردیاگیاتھا۔ یہ پرائزبانڈزرکھنےوالوں نےاگرابھی تک انہیں واپس نہیں کیاتووہ مندرجہ ذیل طریقوں سےیاتوان پرائزبانڈزکوواپس کردیں یاتبدیل کروالیں۔ حکومتی اعلان کےمطابق 40ہزاراور25ہزارروپےکےپریمئیم پرائزبانڈز(رجسٹرڈ) سےتبدیل کرائیں۔ سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ اورڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ بینک اکاونٹ کےذریعےرقم حاصل کریں۔ بانڈزسٹیٹ بنک آف پاکستان ، شیڈول بنکوں کی منظورشدہ شاخیں اورقومی بچت کےمراکزسےواپس یاتبدیل کرائےجاسکتےہیں۔ نوٹ: مقررہ تاریخ کےبعدبانڈزتبدیل یاواپس نہیں ہونگے۔ آخری تاریخ آگےبھی …

مزید پڑھیں »

پاکستانی معیشت کی حالت پتلی

pakistan budget 2023-24

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان بیوروآف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد وشمارکےمطابق پاکستانی معیشت کاکل حجم 33.4 بلین ڈالریا 8.91 فیصد کم ہوکرمالی سال 2022 کے375 بلین ڈالرکےمقابلےمیں مالی سال 2023 میں 341.6 بلین ڈالررہ گیاہے۔ پی بی ایس کےاعدادوشمارکےمطابق پاکستان کی فی کس آمدنی 2023 میں 1,568ڈالررہی جو پچھلے سال کے 1,766 ڈالر کے مقابلے میں 11.38فیصدسالانہ کمی کوظاہرکرتی ہے۔ اس کےعلاوہ رواں مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ ایک دہائی میں تیسری سب سے کم فی کس آمدنی تھی۔اس دہائی میں سب سےکم آمدنی مالی سال 2020 میں کوویڈ …

مزید پڑھیں »

یاماہاموٹرسائیکل کےدیوانوں کیلئےخوشخبری

Yamaha bike 0% markup plan

ویب ڈیسک ۔۔ یاماہا نے ایک بار پھر اپنی تمام بائیکس کے لیے ایک جامع قسط کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ صرف چند لوگ ہی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ اگرچہ یہ ایک مفید اقساط کا منصوبہ ہے، لیکن اس میں اب بھی کچھ حدود ہیں۔ 0% مارک اپ کی پیشکش صرف 9 ماہ تک کی مدت تک کیلئےہے جبکہ 12،18،24 اور36 ماہ کی پیشکشوں میں سود کی ادائیگی شامل ہے۔ اس کے مقابلے میں، پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے 0% مارک اپ پلان …

مزید پڑھیں »

خاص حدسےزیادہ نقدادائیگیوں پرپابندی کاامکان

credot car payments

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت وفاقی بجٹ (2023-24) میں یکم جولائی 2023 سے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور فوڈریٹیل آؤٹ لیٹس/ریسٹورنٹس پر ایک خاص حد سےآگےنقدرقم کی ادائیگی پرپابندی عائد کرنےکیلئےایک منفرد تجویزپرغورکررہی ہے۔ فیڈرل بورڈآف ریونیومیں اس بات کاجائزہ لیاجارہاہےکہ آیایہ تجویزقابل عمل ہےبھی یانہیں اوریہ کہ کیااس پرعمل درآمدسےاکانومی کی ڈاکومینٹیشن میں اضافہ ہوگایانہیں؟ ایف بی آرکاخیال ہےکہ ایک خاص حد سے زیادہ نقد لین دین پرپابندی سے الیکٹرانک ادائیگیوں کو فروغ ملےگا۔ ذرائع کےمطابق اس تجویزکےتحت اس بات پرغورکیاجارہاہےکہ ریلٹیل آوٹ لیٹس اورفوڈریٹیل آوٹ لیٹس/ریسٹورنٹس وغیرپر10,000 روپے اور5,000روپےسےزیادہ نقدادائیگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے بجائے، ادائیگی کے …

مزید پڑھیں »

نان فائلرزکیلئےبری خبر۔۔

withholding tax on non filers

ویب ڈیسک — نجی ہاءوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹوں کی فائلوں کودستاویزی بنانےکیلئےوفاقی حکومت نےفیصلہ کیاہےکہ نان فائلرزکیلئےنجی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹوں کی فائلوں اورغیرمنقولہ جائیدادکی خریدوفروخت پربھاری ٹیکس عائدکئےجائیں گے۔ نئےٹیکسوں کانفاذآئندہ مالی سال کےبجٹ سےکیاجائےگا۔ ذرائع کےمطابق ٹارگٹ رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس ہوں گے جو غیر منقولہ جائیدادوں کے خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان کاروباری لین دین کرواتے ہیں۔عام طورپرحکومت ملک بھر میں پلاٹوں کی فائلوں کی ٹریڈنگ کے دوران نجی ہاؤسنگ سکیموں پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے گریز کرتی ہے۔ یہ ایک کھلاراز ہے کہ تقریباً تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز ٹیکس سے بچنے کے لیے فائلوں کی اصل …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف کی بڑی وضاحت آگئی

IMF loan for Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےریزیڈنٹ نمائندے کا کہنا ہےبیل آؤٹ فنڈز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو تبدیل نہیں کیا گیا، انہوں نے مقامی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی کہ فنڈ پاکستان سےنئی مالی امداد کا مطالبہ کررہا ہے۔ ایستھرپیریزروئز نے رائٹرزکوبھِیجےگئے ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان سے8 بلین ڈالر کی تازہ مالی امداد جمع کرنےکیلئےزوردےرہاہے۔ آئی ایم ایف کویہ وضاحت ایکسپریس ٹریبیون میںں شائع ہونےوالی …

مزید پڑھیں »

سستاپٹرول منصوبہ ختم ۔۔

Cheap fuel price plan

ویب ڈیسک ۔۔ آئی ایم ایف کادباوکام کرگیا،عوام کیلئےسستےپٹرول کامنصوبہ شروع ہونےسےپہلےہی ختم کردیاگیا۔ وفاقی حکومت نےاس حوالےسےآئی ایم ایف کویقین دہانی کرادی ہے۔ آئی ایم ایف سےکہاگیاہےکہ حکومت سستےتیل کےمنصوبےپرعملدرآمدنہیں کرےگی۔یہ یقین دہانی اس وقت دی گئی ہے جب حکومت اورآئی ایم ایف زیرالتوا1.1بلین ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج پربات چیت کررہے ہیں۔ بلومبرگ نیوزکےمطابق آئی ایم ایف نےپاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی کے باوجود حکومت کے ساتھ طویل عرصےسےالتواکاشکارقرض منصوبےپرمذاکرات جاری رکھنےکاوعدہ کیاہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے مارچ میں مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایندھن پر سبسڈی کا منصوبہ تجویز کیا تھا۔ اس منصوبے کے …

مزید پڑھیں »

روسی ارب پتیوں کی دولت میں بےپناہ اضافہ

Russian billionaires wealth inceased

ویب ڈیسک ۔۔ یوکرین جنگ کےبعدقدرتی وسائل کی قیمتوں میں ہوشربااضافےکےبعدروس سےتعلق رکھنےوالےارب پتیوں کی دولت میں بےپنادہ اضافہ ہواہے۔ ایک اندازےکےمطابق روس کےارب پتی افرادکی دولت میں یوکرین جنگ کےبعد152ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔ فوربزروس کی ایک رپورٹ کےمطابق روس میں اس فہرست میں 110 ارب پتی شامل ہیں ، جس میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 22افرادکااضافہ ہواہے۔ رپورٹ کےمطابق روسی ارب پتیوں کی دولت 2022کےمیں 353ارب ڈالرسےبڑھ کر505 بلین ڈالرہوگئی ہے۔ گزشتہ سال 24 فروری کو صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کا حکم دینے کے بعد، مغرب نے روس کی معیشت پراوراس کےچند امیرترین لوگوں پرپوٹن …

مزید پڑھیں »

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو”مےڈے”کال

automotive parts association

ویب ڈیسک ۔۔ جب کسی ہوائی جہازکودوران پروازکوئی خطرہ درپیش ہوتوپائلٹ کنٹرول ٹاورکومےڈے،مےڈےکی کال دیتاہے۔ جس کامطلب ہوتاہےکہ جہازخطرےمیں ہے،ہماری مددکی جائے۔ بالکل اسی طرح کی مےڈےکال پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیوپارٹس اینڈ اسیسریزمینوفیکچررزکی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوکی گئی ہےکہ ہم بہت مشکل میں ہیں،برائےمہربانی ہمیں بچالیں۔ آٹوموٹیوپارٹس ایسوسی ایشن کی جانب سےوزیرخزانہ سےدردمندانہ اپیل کی گئی ہےکہ کاراسمبلی کٹس اورآٹو پارٹس کی درآمدات کو”غیرضروری اشیاء” کی فہرست سے فوری طورپرنکالاجائے۔ وزیرخزانہ کولکھے گئے خط میں ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ آٹو پارٹس مینوفیکچررزدرآمدی متبادل کے ذریعے سالانہ 1.5 بلین ڈالربچاتے ہیں اور ملک کی ٹیکس آمدنی میں 5 …

مزید پڑھیں »