Home / ایران سب کچھ مان گیا: ٹرمپ کادعویٰ

ایران سب کچھ مان گیا: ٹرمپ کادعویٰ

Trump announces Iran nuclear deal close, hints at Islamabad visit for signing

Friday, 17 April 2026 | Web Desk

امریکی صدرٹرمپ نےوائٹ ہاوس میں میڈیاسےبات کرتےہوئےیہ دعویٰ کیاہےکہ ایران کےساتھ ڈیل کےبہت قریب پہنچ گئےہیں۔ ایران پہلےجن باتوں پرراضی نہیں تھااب ان پربھی مان گیاہے۔ صدرٹرمپ کےبقول ایران اس بات پربھی مان گیاہےکہ جوہری ہتھیاربنائےگانہ اپنےپاس رکھےگابلکہ وہ اپناجوہری ڈسٹ بھی امریکاکےحوالےکردےگا۔

صدرٹرمپ نےیہ سب باتیں کرتےہوئےمیڈیاکےسامنےیہ بھی کہاکہ اگرتوایران سےڈیل ہوگئی تووہ ممکن وہ ڈیل پردستخط کرنےخوداسلام آبادجائیں ۔ یہ سب باتیں کرتےہوئےانہوں نےوزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیرکی سفارتکاری کی بڑھ چڑھ کرتعریف کی اوردونوں کوعظیم شخصیات قراردیا۔ انہوں نےکہاکہ ایران کےساتھ ڈیل کےقریب پہنچنےمیں پاکستان کی قیادت نےبہت زبردست کام کیا۔

ایران امریکامذاکرات کادوسرادوراسلام آبادمیں

صدرٹرمپ نےکہاکہ ایران کےپاس قیادت بچی ہےنہ فوجی قوت ۔ ایران کی بحری اورفضائی افواج کومکمل ختم کردیاہے۔ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بمباری سےبھی زیادہ موثرثابت ہوئی ہے۔ ایران سےمعاہدہ ہونےکی صورت میں تیل کی قیمتیں اورمہنگائی تیزی سےنیچےجائیں گے اورممکن ہےتیل پہلےسےبھی زیادہ سستاہوجائے۔

یہ بھی چیک کریں

`Ugandan Chief of Defence Forces General Muhoozi Kainerugaba demands $1 billion and a Turkish wife from Turkey`

ترکیہ سے1ارب ڈالراورخوبصورت دلہن کامطالبہ

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk افریقی ملک یوگنڈا کےصدریووری موسیوینی کےصاحبزادے اور چیف …