Friday, 11 September 2026 | Web Desk
ڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن کراچی ائیرپورٹ شہزاداکبرنےبیرون ملک جانےوالےمسافروں کی آف لوڈنگ کےحوالےسےتفصیلی گفتگوکی اوربتایاکہ کن بنیادوں پرمسافروں کوآف لوڈکیاجارہاہے۔
جیونیوزسےبات کرتےہوئےبتایاکہ آف لوڈنگ کی سب سےکم شرح ایجوکیشن ویزاپرباہرجانےوالوں کی ہے۔ انہوں نےبتایاکہ جب ہم یہ دیکھتےہیں کہ طلبااس ملک میں جارہےہیں جہاں سےڈنکی کےچانسزبہت زیادہ ہیں توہم اپنی سکروٹنی تیزکردیتےہیں ۔ انہوں نےمثال دینےکیلئےسمجھایاکہ بہت سےپاکستانی انگلش زبان سیکھنےیورپی ملک قبرص جارہےہوتےہیں ۔ یہاں شک پیداہونامنطقی ہےکہ کیوں ایک لڑکاایک ایسےکورس پر40 یا45 لاکھ لگارہاہےجوکورس اپنےملک میں صرف 40 یا45ہزارروپےمیں ہوسکتاہے۔ انہوں نےکہاکہ کچھ بھی ایسےہی نہیں ہورہابلکہ ایک ایس اوپی کےتحت ہورہاہے۔
شہزاداکبرنےبتایاکہ اگرکوئی پاکستانی وزٹ ویزےپرجنوب مشرقی ایشاکےکسی ملک جارہاہوجیسےکہ ویت نام وغیرہ توہم الرٹ ہوجاتےہیں کیونکہ ان ملکوں میں سکیمنگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح افریقہ کےوہ ملک جنہیں سمندرلگتاہے، کیونکہ ان ملکوں سےڈنکی کےبہت زیادہ چانسزہوتےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ پاکستانی حکومت کےاقدامات کےباعث غیرقانونی طورپربیرون ملک جانےوالوں کی شرح میں اچھی خاصی کمی آئی ہےاوربیرونی ممالک نےاس پرپاکستان کی بہت تعریف بھی کی ہے۔
عمرہ زائرین کوآف لوڈکرنےکےسوال پرانہوں نےکہاکہ ہم ان عمرہ زائرین کوآف لوڈکرتےہیں جومشکوک ہوں یاجن کےپاس سےیورپ کےنقشےبرآمدہوں کیونکہ انہوں نےڈنکی لگاکریورپ جاناہوتاہے۔ دنیامیں سب سےزیادہ پاکستانی سعودی عرب سےڈی پورٹ ہوتےہیں اورہم بھی انہی مسافروں کوآف لوڈکرتےہیں جن کےبارےمیں ہمیں شبہ ہوکہ یہ وہاں سےڈی پورٹ ہوجائیں گے۔
انہوں نےکہاکہ جب لوگ غیرقانونی طریقےسےبیرون ملک سفرکرتےہیں یاباہرجاکربھیک مانگنےسمیت دیگرغیرقانونی کام کرتےہیں توملک کی بدنامی ہوتی ہےاورپاسپورٹ کی رینکنگ بھی متاثرہوتی ہے۔ اس لئےہم زیادہ سختی کررہےہیں لیکن یہ سختی دنیابھرمیں ہوتی ہے۔
انہوں نےبتایاکہ اب ایئرپورٹ پرامیگریشن آفیسرکےپاس آپ کےالیکٹرانک گیجٹس چیک کرنےکےاختیاربھی ہیں۔