Home / ایلون مسک سنگین الزامات کی زدمیں

ایلون مسک سنگین الزامات کی زدمیں

Elon Musk's ex-wife Justine Wilson in the documentary 'Musk' making allegations about the billionaire's treatment of women

Saturday, 12 September 2026 | Web Desk

ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک پران کی سابقہ بیوی نےسنگین الزامات لگادئیے۔ کہاکہ ایلون مسک خواتین کومحض بچےپیداکرنےوالی مشین سمجھتےہیں ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ جسٹن ولسن کےیہ الزامات ایلون مسک کی زندگی پربننےوالی دستاویزی فلم ’مسک‘میں سامنےآئے ہیں جسےمعروف ہدایت کارایلکس گبنی نےڈائریکٹ کیاہے۔

جسٹن ولسن نے فلم میں بتایاکہ ایلون مسک ان کے ساتھ انتہائی تحقیر آمیز رویہ رکھتے۔ انہیں غیر اہم اور کمتر محسوس کرواتے، ہر وقت ان کی ذات میں کیڑےنکالنامسک کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔

جسٹن ولسن نے سال 2000ء میں اپنی شادی سےمتعلق حیران کردینےوالا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم اپنی شادی کی پہلی ڈانس پرفارمنس دے رہے تھے تومسک نے میرے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہاکہ اس رشتے کا اصل باس اور پورا اختیار صرف میرے پاس ہے۔

جسٹن ولسن کےمطابق ہماری ٹرانس جینڈر بیٹی ‘ویوین’ کے ساتھ ایلون مسک نے ظالمانہ رویہ اختیار کیے رکھا۔ جیسے ہی ویوین نے اپنے ٹرانس جینڈر ہونے کا اعلان کیا ایلون مسک نے باپ کی ذمہ داری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بیٹی کی ہیلھ انشورنس تک ختم کر دی۔ آج تک ایلون مسک نےبیٹی کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی ۔

ایلون مسک کی سوچ کےحوالےسےسابقہ اہلیہ کاکہناہےان کے نزدیک خواتین اور ان کے بچوں کی ماؤں کی کوئی عزت نہیں کیونکہ مسک خواتین کو محض بچے پیدا کرنے والی مشینیں سمجھتے ہیں۔

ایلون مسک اور جسٹن ولسن کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور 6 بچوں کی پیدائش کے بعد 2008ء میں یہ شادی طلاق پرختم ہوگئی ۔

ایلون مسک خود اس دستاویزی فلم کا حصہ نہیں بنےتاہم انہوں نےاس فلم میں کئےگئےدعووں پرقانونی کارروائی کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Flag-draped coffins of four US soldiers killed in Iran war arrive at Dover Air Force Base as President Trump and military officials pay respects

امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکاپہنچادی گئیں

Thursday, 23 July 2026 | Web Desk ایران کےحالیہ حملوں میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں …