Thursday, 23 July 2026 | Web Desk
ایران کےحالیہ حملوں میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں۔ ہلاک امریکی فوجیوں میں 2خواتین سولجرزبھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق قومی پرچم میں لپٹی تمام میتوں کو ڈوورائیر بیس، ڈیلاویئر لایا گیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سمیت دیگرامریکی حکام نےلاشوں کووصول کیااورانہیں سلامی دی۔
اس موقع ہرصدر ٹرمپ نےمتاثرہ خاندانوں سے الگ الگ ملاقات کرکے تعزیت کا اظہاربھی کیا۔
امریکی فوجیوں کی لاشیں ایسے وقت امریکالائی گئی ہیں جب امریکا میں ٹرمپ کی ایران سے جنگ پر مخالفت بڑھ رہی ہے۔ امریکی میڈیاکی رپورٹس کےمطابق اس جنگ پر اب تک تقریباً 38 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے اورٹرمپ انتظامیہ نےکانگرس سےمزید87ارب ڈالرکامطالبہ کیاہے۔
ایران کےخلاف جنگ میں مرنے والےامریکی فوجیوں کی تعداد 18 ہوچکی ہے، 450 سے زائد امریکی فوجی اب تک زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی صدرٹرمپ نےامریکی فوجیوں کی ہلاکت پرسخت برہمی کااظہارکرتےہوئےسینٹ کام کوحکم دیاکہ ایران پرجہنم کےدروازےکھول دئیےجائیں ۔ امریکی صدرنےیہ ہدایت تین روزپہلےدی تھی لیکن آج امریکی فوجیوں کی لاشیں ملنےپرانہوں نےاپناتین روزپرانابیان سوشل میڈیاپرشیئرکیا۔