Saturday, 1 August 2026 | Monitoring Desk
وزیراعظم کےسیاسی مشیرراناثنااللہ کاوزیرداخلہ محسن نقوی کےملک میں نئےصوبےاورانتظامی یونٹس بنانےکےبیان پرسخت ردعمل ۔ آزادکشمیرمیں انتخابی جلسےسےخطاب کرتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ سسٹم کی ناکامی سےمحسن نقوی کامطلب یہ تھاکہ 30سال کاسفر3 سال میں کرنےکےچوردروازےبندہونےچاہئیں۔
مزیدسخت بات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاکہ کاکروچ جب بھی بات کریں گےایسی ہی بات کریں گے۔ کاکروچوں سےن لیگ کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہوسکتا۔ اس قسم کی گفتگوکوئی آزادکشمیرمیں کرےیاپاکستان ، کشمیرکےلوگوں نےان باتوں پربالکل بھی دھیان نہیں دینا۔ نوازشریف نےہمیشہ پاکستان اورپاکستان کےعوام کی ترقی کیلئےخودکووقف کیاہے۔
راناثناللہ نےکہاکہ آزادکشمیرالیکشن میں جوفیصلہ میرپورڈویژن نےکیاوہی فیصلہ مظفرآبادڈویژن بھی کرےگا۔
یادرہےکہ محسن نقوی نےپاکستان اکنامک سمٹ سےخطاب کرتےہوئےکہاتھاکہ موجودہ سسٹم بیٹھ چکاہےاوراسےری سیٹ کرناہوگااورایساکرنےکیلئےملک میں نئےصوبےاورانتظامی یونٹس کاقیام ناگزیرہے۔ انہوں نےیہ بھی کہاکہ نوجوانوں کولیپ ٹاپس دےکرمطمئین نہیں کیاجاسکتا۔ یہ کاکروچ اٹھ کھڑےہوئےتوسسٹم کولپیٹ دیں گے۔