Monday, 3 August 2026 | Web Desk
ملک کےمعروف تجزیہ کاراورسینئرصحافی منصورعلی خان نےموجودہ حکومتی سیٹ کےحوالےسےاہم خبردےدی ۔ کہاکہ ملک میں نئےصوبےیاانتظامی یونٹس بنانےکیلئےموجودہ سیٹ اپ یاحکومت کےپاس صرف چھ ماہ کاوقت ہے۔
منصورعلی خان نےسوشل میڈیاپراپنی ایک ویڈیومیں بتایاکہ محسن نقوی صاحب کےنئےصوبوں اورسسٹم فیل ہوجانےسےمتعلق بیان کےبعدمیری ملک کی ایک اعلیٰ فیصلہ سازشخصیت سےملاقات ہوئی ۔ میں نےان سےمحسن نقوی صاحب کےبیان کےحوالےسےسوال پوچھاکہ کیایہ ڈوایبل یعنی قابل عمل ہےاوراگرہےتوکتناہے؟
منصورعلی خان کےبقول اس شخصیت نےجواب دیاکہ یہ ہوناہےاورہرصورت ہوناہے۔ اس سےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹاجائےگا۔ یہ ڈواورڈائی والی سچوئشن ہے۔ یعنی یہ تواب ہوناہی ہوناہے۔
منصورعلی خان کہتےہیں میں نےپوچھاکہ اس میں دوبڑی سیاسی جماعتیں ن لیگ اورپیپلزپارٹی رکاوٹ ہیں تویہ سب کیسےہوگا؟ منصورعلی خان نےبتایاکہ میرےسوال کےجواب میں اس شخصیت نےکہاکہ ن لیگ کااس پرجواب آجائےگا۔ دونوں جماعتوں کےپاس اس منصوبےکوعملی صورت دینےکیلئےچھ ماہ کاوقت ہے۔ یعنی یکم فروری 2027سےپہلےپہلےاسےامپلی مینٹ کرناہے۔
معروف صحافی اظہرجاویدکاردعمل
ملک کےمعروف اورنامورصحافی اور تجزیہ کار اظہرجاوید نےمنصورعلی خان کانام لئےبغیران کی خبرکوبےبنیادقراردیا۔ ایک نیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےاظہرجاویدکاکہناتھاکہ پہلےکچھ یوٹیوبرزیہ دعویٰ کرتےتھےکہ انہیں فائلیں دکھائی گئیں ۔ اب وہی فریضہ کچھ اورلوگ اداکرناچاہتےہیں ۔ لیکن حکومت کوڈیڈلائن دینےکی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ۔ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی ۔ جہاں تک محسن نقوی کےبیان کاتعلق ہےتواس پرنوازشریف ، شہبازشریف اورمریم نوازمیں سےکوئی تبصرہ نہیں کرےگا۔ جہاں تک خواجہ آصف اورراناثنااللہ کاتعلق ہےتوانہیں نےجوکہاوہ یقیناً پارٹی قیادت کواعتمادمیں لےکرکہاہوگا۔