Home / وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، کون آئےگا،کون جائےگا؟

وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، کون آئےگا،کون جائےگا؟

Six month deadline to the PM Shehbaz Sharif government.

Sunday, 12 July 2026 | Web Desk

وزیراعظم شہباشریف نےوفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کافیصلہ کرلیا۔

جیونیوزکی ذرائع کےحوالےسےخبرکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکابینہ میں تبدیلیوں کیلئے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے، محنتی، متحرک اور نتائج دینے والے ارکان کو آگےلایاجائےگا۔

ذرائع کےمطابق ، وزیراعظم بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی سےمطمئین نہیں ۔ وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائےگئےہیں۔

ذرائع کے مطابق برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم خاصےفکرمندہیں جبکہ چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر بھی وہ اچھےخاصےبرہم ہیں۔

خبرکےمطابق، قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

وزارت آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم خوش نہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرنے اور جوابدہی یقینی بنانے کےلیے پُر عزم ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Six month deadline to the PM Shehbaz Sharif government.

حکومت کو6مہینےکی ڈیڈلائن؟

Monday, 3 August 2026 | Web Desk ملک کےمعروف تجزیہ کاراورسینئرصحافی منصورعلی خان نےموجودہ حکومتی …