Home / اربوں کی بجلی چوری ، ستارہ گروپ کےمالک نیب کےریڈارپر

اربوں کی بجلی چوری ، ستارہ گروپ کےمالک نیب کےریڈارپر

NAB investigation of Sitara Group Owner Mian Adrees' alleged involvement into billions of electricity theft scandal

Tuesday, 20 October 2026 | Web Desk

فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی یعنی فیسکو میں مبینہ طورپراربوں روپے کےبجلی چوری اسکینڈل میں ستارہ کیمکل کے مالک میاں ادریس بھی نیب کےراڈارپرآگئے۔

نیب کےاس حوالے سےجاری مراسلے کےمطابق میاں ادریس کی 10 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ میاں ادریس، فیسكوکےسابق سی ای اوزسمیت 13 افراد کےنام جائیدادوں اوراثاثوں کی چھان بین شروع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔

نیب نےستارہ سپنا، ستارہ گولڈ، ستارہ پارک، ستارہ ڈائمنڈ ویلی کی اراضی سمیت ستارہ قمر ولاز، ستارہ ابن، ستارہ ہائیٹ، ستارہ کالونی، ستارہ ولاز کی اراضی کی تفصیلات مانگی ہیں۔

نيب نےاس سلسلےمیں اے ڈی سی آر فیصل آباد کو مراسلہ لکھ کر بجلی چوری کے اسکینڈل میں مبینہ طورپرملوث میاں ادریس کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Emergency imposed in KPK

خیبرپختونخوامیں گورنرراج نافذ، سہیل آفریدی گرفتار

Sunday, 11 October 2026 | Monitoring Desk وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت …