Sunday, 11 October 2026 | Monitoring Desk
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نےخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے۔
صدارتی اعلان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور امن و امان کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی عوام کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہیں، سرکاری تنصیبات، بنیادی ڈھانچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبائی حکومت دہشت گردی اور لاقانونیت کے مؤثر تدارک کے لیے مطلوبہ عزم اور اقدامات کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی کے علاوہ صوبے کے دیگر اداروں اور حکام کے تمام یا بعض اختیارات وفاقی حکومت کی ہدایت پر گورنر استعمال کر سکیں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے اختیارات پارلیمان یا اس کے اختیار کے تحت استعمال کیے جائیں گے۔
صدرمملکت نےایمرجنسی سمری پردستخط آئین کےآرٹیکل 232 اور234 کےتحت کئے۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہوتے ہی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا۔