Tuesday, 29 September 2026 | Web Desk
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےخیبرپختونخوامیں ایمرجنسی لگنےکاعندیہ دےدیا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔
جیونیوزسےگفتگو میں وفاقی وزیرقانون نےکہاکہ ایمرجنسی کےاطلاق پرآئین بہت واضح ہے۔ صحافی کےسوال کاجواب دیتےہوئےاعظم نذیرتارڑنےجواب دیاکہ حالات ایسے ہیں کہ آئین تقاضا کرے، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئین اس حوالےسےبہت واضح ہے۔ آئین میں جومیکنزم ہے وہ جب تقاضا کرے گا تو ایساضرورہوگا۔