Tuesday, 29 September 2026 | Web Desk
پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکارآغا مصطفیٰ کام کامعاوضہ نہ ملنےپرپھٹ پڑے۔ سوشل میڈیاپرایک ویڈیومیں انہوں نےانڈسٹری میں وقت پرپیسےنہ ملنےکےخلاف آوازاٹھائی۔
آغا مصطفیٰ نےاپنےویڈیوپیغام میں کہاکہ اس انڈسٹری کاسب سےبڑامسئلہ یہ ہےکہ یہاں آپ کوکبھی بھی ٹائم پرمعاوضہ نہیں ملےگا۔ ان کاکہناتھاکہ میراایک ڈرامہ جون میں ختم ہوااورآج ستمبرہےابھی تک پمنٹ نہیں ہوئی اس حوالے سے کوئی جواب بھی نہیں دیا جارہا۔
اداکارنےمزیدبتایاکہ یہ صرف میرے ساتھ نہیں سب کے ساتھ یہی سلوک ہوتاہے،ہاں اگرآپ ہانیہ عامر، وہاج، فواد اور صبا قمر کی طرح بڑے اسٹارہیں تو پھر آپ کے پیسے فوری دے دیے جائیں گے۔
آغا مصطفیٰ نےکہاکہ میرا تعلق اسلام آباد سے ہے، میرے ماں باپ اور فیملی اسلام آباد میں ہیں، میں کراچی میں رہ رہا ہوں، گھر کا کرایہ اور بجلی کے بل سمیت لاکھ خرچےہیں، میں اپنے گھر میں کام کرنے والے ملازموں کا معاوضہ وقت پر ادا کرتا ہوں تو مجھے پیسے وقت پر کیوں نہیں مل سکتے؟
انہوں نےکہا کہ جب میں اپنے پیسوں کےلئےشور مچاتا ہوں تومجھےیہ سنناپڑتاہےکہ یہ بہت تنگ کرتا ہے،اسے کام نہ دو۔