Home / محبت چھوڑدوں گی، کیرئیرنہیں: دنانیرمبین

محبت چھوڑدوں گی، کیرئیرنہیں: دنانیرمبین

Dananeer Mobeen: No compromise on career, love won't come before success

Sunday, 10 May 2026 | Web Desk

پاکستانی شوبزکی مقبول اداکارہ دنانیرمبین نےواضح کیاہےکہ چاہےمحبت ہوکچھ اور، وہ کسی بھی صورت اپنے کیریئراورخوابوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گی۔

حال ہی میں دئیےگئےایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے کہااس وقت ان کی اولین ترجیح ان کا کام، اہداف اور ذاتی ترقی ہے، اور وہ محبت کی خاطراپناپروفیشنل کیرئیرقربان کرنے پر یقین نہیں رکھتیں۔ اداکارہ کےمطابق وہ کسی کو حاصل کرنے کے لیے خود کو اس حد تک نہیں لے جائیں گی کہ اپنی شناخت یامستقبل کھوناپڑے۔

دنانیرکامزیدکہناتھاکہ وہ اپنے کام پر مکمل توجہ دے رہی ہیں اور اپنے کیریئر کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا چاہتی ہیں، محبت یقیناً زندگی کا اہم حصہ ہے، لیکن وہ محبت کواپنی کامیابیوں پرکبھی ترجیح نہیں دیں گی۔

اداکارہ نےشکوہ کیاکہ مداح اکثر انہیں مختلف ساتھی اداکاروں کے ساتھ جوڑتے رہتے ہیں،ایساشایدان کےڈراموں کی مقبولیت کی وجہ سےہوتاہولیکن اس کے اثرات ان کی فیملی پر ضرور پڑتے ہیں۔

دنانیر کاکہناتھاکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں یا قیاس آرائیوں سےاکثران کےوالدین پریشان ہو جاتے ہیں اوریہ صورتحال کبھی کبھار ان کے لیے مشکل بھی بن جاتی ہے۔

کپل شرمانےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا

دنانیرمبین نےواضح کیاکہ وہ اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے درمیان واضح توازن رکھنا چاہتی ہیں اورفی الحال ان کی توجہ صرف اپنے روشن مستقبل پر مرکوز ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …