Home / نمرہ خان کی دوسری شادی چندماہ بعدختم

نمرہ خان کی دوسری شادی چندماہ بعدختم

Pakistani actress Nimra Khan, whose second marriage to pilot Zain Ahmed ended in divorce within months

Tuesday, 18 August 2026 | Web Desk

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی محض چندماہ بعدطلاق پرختم ہوگئی ۔ نمرہ خان نے مئی 2026ء میں بیرون ملک مقیم کمرشل پائلٹ زین حامد سے شادی کی لیکن اداکارہ کےمداحوں کواس وقت سخت دھچکالگاجب شادی کےکچھ عرصےبعدسوشل میڈیا پران کی طلاق کی خبریں گردش کرنےلگیں ۔

افواہوں کےزورپکڑنےپرنمرہ خان نےان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شادی ٹھیک چل رہی ہے،نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا سے ہٹائی ہیں۔

تاہم طلاق کی خبروں کی اس وقت تصدیق ہوگئی جب کسی اورنےنہیں خودنمرہ خان کےشوہرزین احمدنےانسٹاگرام پرایک پوسٹ کےذریعےنمرہ خان سےعلیحدگی کی تصدیق کردی۔

زین حامد نےبیان میں بتایا کہ انہوں نے17 جولائی کو نمرہ خان کوطلاق دی۔ ان کےمطابق اس فیصلےکی وجہ کچھ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اورترجیحات میں فرق تھا۔

زین حامد نےکہا طلاق کی قانونی کارروائی شروع ہوچکی، معاملہ وکلادیکھ رہےہیں۔ وہ اس حوالےسےکسی پرالزام نہیں لگائیں گے۔ زین احمدنےاپنی پوسٹ میں مزیدلکھاکہ علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی ۔ ایسی صورتحال مرد و عورت دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل ہوتی ہے، انہوں نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی تھی، اس سے پہلےانہوں نے 2020ء میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی جو چند ماہ بعد ختم ہوگئی تھی ۔ زین احمدسےشادی پرنمرہ خان بہت خوش تھیں اورانہوں نےایک پائلٹ سےشادی کواپناخواب قراردیاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …