Tuesday 12 May, 2026 | Web Desk
جیواینٹرٹینمنٹ کےمقبول ڈرامےسارہ آپی کی کہانی قسط 29سےاپنےاختتامی مراحل میں داخل ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ قسط کےآغازمیں سارہ آپی کااپنی پرانی محبت یعنی شہودعلوی سےاچانک ملناڈرامےکاایک بہت ہی خوبصورت موڑتھاجس کاناظرین شدت سےانتظارکررہےتھے۔
آنےوالی قسط میں دونوں کیاہمیشہ کیلئےایک ہوجائیں گےیانہیں،اس بارےمیں حتمی طورپرتوشایدکچھ کہناممکن نہیں لیکن عین ممکن ہےکہ بھائی ٹھوکرکھانےکےبعدجب دوبارہ اپنی بہن کےپاس واپس آئیں تووہ خوداپنی بہن سےکہیں کہ وہ اپنی محبت کواپنالیں ۔ واضح رہےکہ سارہ آپی نےاپنےوالدین کی اچانک موت کےبعدچھوٹےبھائیوں کی پرورش کی خاطر شہودعلوی سےیہ کہہ کرشادی سےانکارکردیاتھاکہ والدین کےبعدوہ اپنےصرف اورصرف اپنےبھائیوں کی پرورش پرتوجہ دےگی۔
یہ ڈرامہ اس لئےبھی ہمیں اپنےاختتام کےقریب دکھائی دیتاہےکیونکہ سارہ آپ کوگھرسےنکالنےکےبعدگھرکی سب سےچھوٹی بہویعنی حمنہ جوایک بڑےباپ کی بیٹی ہے، اس نےاپنےپرپرزےپوری طرح سےنکال لئےہیں اورگھرکےسبھی لوگوں کووہ اپنےنوکروں کی طرح ڈیل کررہی ہے۔ اس نےگھراورکاروبارپرپوری طرح سےقبضہ جمالیاہے۔
حمنہ نےدفترکی ایک میٹنگ میں اپنےجیٹھ برہان یعنی سمیع خان کوسب کےسامنےاپنی بیوی کافون سننےپربری طرح ڈانٹ دیا۔ سمیع خان کی بیوی سدریٰ نیازی لیبرپین شروع ہونےپراکیلی ہسپتال جاتی ہےاورگھروالوں میں سےکوئی اس کےساتھ نہیں ہوتا۔ سمیع خان میٹنگ چھوڑکرہسپتال پہنچتاہےتواس کی بیوی کوڈاکٹرآپریشن تھیٹرلےجاچکےہوتےہیں ۔ سمیع خان بروقت بیوی کےپاس نہ پہنچنےپچھتاتاہےلیکن کچھ دیربعدڈاکٹربتاتےہیں کہ اس کےہاں بیٹی پیداہوئی ہے۔
کچھ دیربعدسمیع گھرپہنچتاہےتووہاں اس کی بھابھی حمنہ نےسب کولائن حاضرکیاہوتاہےکیونکہ گھرآئےاس کےمہمانوں کی ٹھیک طرح سےخاطرداری نہیں کی گئی ۔ سمیع کےگھرپہنچنےپراس کاچھوٹابھائی یعنی حمنہ کاشوہراسےمیٹنگ چھوڑکرجانےکاطعنہ دیتاہے۔ یہ بات سن کرسمیع غصےمیں آجاتاہےاورکہتاہےکہ اس کی بیوی ہسپتال میں مرسکتی تھی لیکن کوئی اس کےساتھ نہیں تھا، اورتم مجھ سےمیٹنگ کےبارےمیں پوچھ رہےہو؟ دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوجاتی ہےاوربرہان اسےتھپڑماردیتاہے۔
سارہ آپی کےجانےکےبعدگھرکاماحول بہت خراب ہوچکاہے، حمنہ کی حقیقت سامنےآنےکےبعدبرہان اوراس کابڑابھائی اپنی غلطی کااحساس ہونےپربہن کوبہت یادکرتےہیں ۔
دوسری طرف سارہ آپی یعنی سویراندیم اپنےلجپال ہوم میں معاشرےکےٹھکرائےلوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ سب کوڈرامےکی آخری قسط کاشدت سےانتظارہےجس میں سارےبھائی اپنی بڑی بہن سےمعافی مانگیں گےاورانہیں خوداپنےگھرواپس لائیں گے۔ شایداسی قسط میں سارہ آپی اپنی زندگی کےنئےسفرکاآغازبھی کریں گے۔