Home / پاکستان میں ایرانی طیارےکی موجودگی گمراہ کن قرار

پاکستان میں ایرانی طیارےکی موجودگی گمراہ کن قرار

Pakistan's foreign office rejects Iranian aircraft report asmisleading`

پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سےسوشل میڈیاپرگردش کرنےوالی خبروں کو گمراہ کن اوربےبنیادقرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

دفترخارجہ نےایکس پرجاری بیان میں نورخان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کےحوالے سے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو گمراہ کن اور سنسنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیوں پرمبنی ایسےمن گھڑت بیانیےکامقصد علاقائی استحکام اورامن کے لیے جاری کوششوں کونقصان پہنچانا ہے۔

دفتر خارجہ نےاپنےبیان میں واضح کیاکہ جنگ بندی کےبعد اوراسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی مرحلے کےدوران سفارتی عملے،سکیورٹی ٹیموں اورمذاکراتی عملےکی آمدورفت کوآسان بنانےکیلئے ایران اور امریکاکے متعدد طیارے پاکستان پہنچے۔ مذاکرات کےخاتمےکےبعدبھی بعض طیارے اورمعاون عملہ مذاکرات کےاگلے دور کی توقع کےپیش نظرپاکستان میں ہی موجودرہا۔

اگرچہ باضابطہ مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوئے،تاہم اعلیٰ سطح پرسفارتی روابط جاری ہیں، اسی تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کےاسلام آباد کےدوروں کو موجودہ انتظامی اورلاجسٹک سہولیات کےذریعےممکن بنایاگیا۔

پاکستان میں موجود ایرانی طیارہ جنگ بندی کے دوران آیااوراس کا کسی بھی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظامات سے کوئی لینادینانہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Six month deadline to the PM Shehbaz Sharif government.

حکومت کو6مہینےکی ڈیڈلائن؟

Monday, 3 August 2026 | Web Desk ملک کےمعروف تجزیہ کاراورسینئرصحافی منصورعلی خان نےموجودہ حکومتی …