Saturday, 5 September 2026 | Web Desk
ٹورنٹوپولیس نےپاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی کوآگ لگانےوالےایک ملزم کوگرفتارکرلیاہےجبکہ دوسرےکی تلاش جاری ہے۔ سلمیٰ زاہدکی گاڑی کوکینیڈاکےشہراسکاربورو میں ان کےگھرکےباہرکچھ روزپہلےنامعلوم افرادنےنذرآتش کردیاتھا۔
ٹورنٹو پولیس کے مطابق 24 سالہ روشوِن کرافٹن کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزم کو8ستمبرکوعدالت میں پیش کیاجائےگا۔
ملزم پر املاک کو نقصان پہنچانے کی غرض سے آتش زنی، پانچ ہزار ڈالر سے زائد مالیت کا نقصان پہنچانے، آتش گیر مواد اپنے قبضے میں رکھنے اور پروبیشن آرڈر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے اور کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب ملزم کی جلدگرفتاری پرسلمیٰ زاہدنےاطمینان کااظہارکرتےہوئےپولیس سےتعاون جاری رکھنےکااعلان کیاہے۔ ان کاکہناتھاکہ چونکہ تحقیقات جاری ہیں اس لئےوہ اس حوالےسےکوئی بیان نہیں دیں گی۔ تحقیقات مکمل ہونےپرحقائق سامنےآئیں گے۔