Friday, 11 September 2026 | Web Desk ڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن کراچی ائیرپورٹ شہزاداکبرنےبیرون ملک جانےوالےمسافروں کی آف لوڈنگ کےحوالےسےتفصیلی گفتگوکی اوربتایاکہ کن بنیادوں پرمسافروں کوآف لوڈکیاجارہاہے۔ جیونیوزسےبات کرتےہوئےبتایاکہ آف لوڈنگ کی سب سےکم شرح ایجوکیشن ویزاپرباہرجانےوالوں کی ہے۔ انہوں نےبتایاکہ جب ہم یہ دیکھتےہیں کہ طلبااس ملک میں جارہےہیں جہاں سےڈنکی کےچانسزبہت زیادہ ہیں توہم اپنی سکروٹنی تیزکردیتےہیں ۔ انہوں نےمثال دینےکیلئےسمجھایاکہ بہت سےپاکستانی انگلش زبان سیکھنےیورپی ملک قبرص جارہےہوتےہیں ۔ یہاں شک پیداہونامنطقی ہےکہ کیوں ایک لڑکاایک ایسےکورس پر40 یا45 لاکھ لگارہاہےجوکورس اپنےملک میں صرف 40 یا45ہزارروپےمیں ہوسکتاہے۔ انہوں نےکہاکہ کچھ بھی ایسےہی نہیں ہورہابلکہ ایک ایس اوپی کےتحت ہورہاہے۔ …
مزید پڑھیں »پاکستان
جامعہ کراچی کےسینئرپروفیسرپرتشدد
Wednesday, 9 September 2026 | Web Desk چوری اورسینہ زوری ایک مشہورکہاوت ہےاوراس کہاوت کےعملی مظاہرےاکثراوقات ہمیں سڑکوں پردیکھنےکومل جاتےہیں ۔ اسی حوالےسےایک واقعہ گزشتہ روزکراچی میں پیش آیاجب طاقت کےنشےمیں بدمست ایک رئیس زادےنےاپنےمسلح گن مینوں کےساتھ جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ پروفیسر عارف ساقی اوران کےبھتیجےکومارمارکرلہولہان کردیا۔ پروفیسرصاحب آن لائن کیب میں جامعہ کراچی جارہے تھے۔ راستےمیں ایک جگہ ان کی ٹیکسی رکی۔ اسی دوران ریورس گیئرمیں ایک ڈبل کیبن نےٹیکسی کوپیچھےسےہٹ کردیا۔ اس پرپروفیسرعارف نےڈبل کیبن چلانےوالےسےکہاکہ وہ اس غریب کیب والےکانقصان پوراکریں۔ اتنی سی بات پرڈبل کیبن میں سوارمقامی ہوٹل کے مالک کے …
مزید پڑھیں »جنوبی پنجاب، بہاولپورصوبےپرراناثنااللہ کابڑابیان
Tuesday, 8 September 2026 | Web Desk وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثنا اللہ کہتےہیں جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبوں کیلئےپنجاب اسمبلی کی 10سال پہلےمنظورکی گئی قراردادیں اب بے کار ہو چکی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کوانٹرویومیں راناثنااللہ کاکہناتھاکہ جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کے حوالے سےجو قراردادیں پاس کی گئیں انہیں اب 10 سال ہوچکے، کسی اسمبلی کی میعاد کے اندر کسی قرارداد پر عمل نہ ہو سکے تو پھر یہ اگلی اسمبلی پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں نئی قرارداد منظور کرتی ہے یا نہیں۔ راناثنااللہ نےایک سوال پرکہاکہ مسلم لیگ ن صوبوں کی بحث پریا تو خاموش ہے …
مزید پڑھیں »سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات
Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ اس موقف کااعادہ لندن میں بلاول بھٹوزرداری اورصدرآصف علی زرداری کےدرمیان ہونےوالی ملاقات کےدوران کیاگیا۔ ملاقات لندن میں آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں بختاوربھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں ۔ ذرائع کےمطابق، ملاقات 5گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سےمتعلق امورپرگفتگوہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے مؤ قف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ملاقات میں سندھ اسمبلی میں فریال تالپورکی تقریربھی زیر بحث آئی۔ ملاقات کے بعد بلاول اور بختاوراپنی رہائش گاہ …
مزید پڑھیں »پنجاب میں انتہائی متنازع قانون منظور
Thursday, 3 September 2026 | Web Desk پنجاب حکومت نےانسداددہشت گردی ایکٹ میں ایک متنازع شق شامل کرلی ہے۔ جس کےبعدپنجاب میں فیئرٹرائل کےتقاضوں کوسنگین خطرات لاحق ہوگئےہیں ۔ اس متنازع قانون کےتحت انسداددہشت گردی کےکسی بھی کیس کوخصوصی قراردےکراس کاخفیہ ٹرائل کیاجاسکتاہے۔ ایسےکیسوں میں کسی کوججوں کاپتاہوگا، نہ وکیلوں کااورنہ ہی تفتیشی افسران کاپتاہوگا۔ گواہوں کی شناخت ظاہرکی جائےگی نہ عدالت کےمقام سےمتعلق بتایاجائےگا۔ کیس کی پروسیڈنگزکوبھی خفیہ رکھاجاسکےگا۔ جب ملزم اوراس کےوکیل کوگواہوں اورجج کاہی نہیں پتاہوگاتوکیسےیہ فیئرٹرائل کےتقاضوں پرپورااترےگا۔ اس قانون میں یہ سب کچھ کرنےکااختیارپنجاب حکومت نے20 گریڈکےایک سرکاری افسرکودےدیاہےجسےوہ خودنامزدکرےگی۔ لیکن یہ نہیں بتایاگیاکہ 20گریڈکایہ …
مزید پڑھیں »راولپنڈی اسلام آبادمیں طوفانی بارش، انخلاکاحکم، فوج طلب
Tuesday, 1 September 2026 | Web Desk اسلام آباد اورراولپنڈی میں رات گئےشروع ہونےوالی موسلادھاربارش کےبعددونوں شہرندی نالوں کامنظرپیش کرنےلگے۔ نشیبی علاقوں کےگھروں میں پانی داخل ہوگیا اورسڑکوں پرگاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ۔ راولپنڈی میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے جگہ جگہ سے بارش کے پانی میں ڈوب چکی ہے اور ہزاروں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں اسلام آباد پولیس لوگوں کی مدد تو کر رہی ہے لیکن اسلام آباد میں ایک مؤثر بلدیاتی حکومت کی ضرورت ہے کم ازُکم اسلام آباد کو ہی نیا صوبہ بنا دیں تا کہ کوئی تو …
مزید پڑھیں »سانحہ پمزپر8 اعلیٰ افسران فارغ
Sunday, 30 August 2026 | Monitoring Desk وزیراعظم شہبازشریف نےپمزسانحے پرہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کر کےان کےخلاف بلاامتیازفوجداری کارروائی کرنےکی ہدایت دے دی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز واقعے پر لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں سانحےکی تحقیقات کرنےوالی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعظم نےکمیٹی کی نشاندہی پر8 افرادکو فوری معطل کرکےکارروائی کرنےکی منظوری دے دی۔ اعلامیےکے مطابق ان 8 افراد میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندربھی شامل ہیں۔ معطل …
مزید پڑھیں »پمزکی نرسری میں15نومولودبچےجاں بحق
Wednesday 28 August, 2026 | Monitoring Desk اسلام آباد کےپمزہسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی۔ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک کو بچاسکی جب کہ 15 جاں بحق ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق ، آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلورپرلگی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیوں میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور4 ایمبولینسزنےحصہ …
مزید پڑھیں »وہ ﷺ نبیوں میں رحمت لقب پانےوالا
Wednesday, 26 August 2026 | Web Desk ملک بھر میں آج سرورکونین ، نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ، احمد مجتبیٰ ﷺ کا یوم ولادت باسعادت انتہائی مذہبی عقیدت واحترام اورروایتی جوش وولولےکے ساتھ منایا جارہا ہے۔ عاشقان رسولﷺ نےملک بھرمیں گلیوں ، محلوں ، بازاروں اورچوک چوراہوں کودلہن کی طرح سجادیاہے۔ اہم سرکاری ونجی عمارتوں پربھی خوبصورتی سےچراغاں کردیاگیا۔ آقائےدوجہاں ﷺ کےجشن ولادت پرملک بھرکی فضائیں درودوسلام سےمعطرہیں ۔ کراچی میں گلی گلی، قریہ قریہ برقی قمقمےجگمگانےلگے، جگہ جگہ اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدارہے تو کہیں مسجد نبویﷺ اور خانہ کعبہ کے ماڈلزدیکھ کرلوگ اپنی آنکھیں ٹھنڈی …
مزید پڑھیں »سابق کرکٹ کپتانوں کاشہبازشریف کوخط
Monday, 24 August 2026 | Web Desk دنیائےکرکٹ کے21سابقہ مایہ نازکپتانوں نےوزیراعظم شہبازشریف کو ایک اور خط لکھاکرعمران خان کےعلاج کیلئےاپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں مائیکل ایتھرٹن، ایلکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی، گریگ چیپل، ای ین چیپل، بیلنڈا کلارک، ایلسٹر کک، مائیک گیٹنگ، سنیل گواسکر، لی جرمین، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسارکرکر، اسٹیو وا اور جان رائٹ شامل ہیں۔ سابق کپتانوں نےلکھاکہ عمران خان کوجس طرح ہسپتال لایاگیاوہ عدالتی احکامات کےمطابق نہیں ۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے …
مزید پڑھیں »