Home / پی ٹی آئی پرپابندی،امریکاکااظہارتشویش

پی ٹی آئی پرپابندی،امریکاکااظہارتشویش

US concerned about ban on PTI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ امریکا کاتحریک انصاف پرپابندی کےحکومتی فیصلے پرتشویش کااظہار۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنےکہاپابندی سےمتعلق حکومتی بیانات پیچیدہ سیاسی عمل کاآغازہے۔

میتھیوملرنےہفتہ وارپریس بریفنگ میں صحافیوں کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےکہاکسی سیاسی جماعت پرپابندی تشویش کی بات ہے۔ انسانی حقوق اورآزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی، جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیوملرکامزیدکہناتھاہم جمہوری عمل اوروسیع تراصولوں کی حمایت کرتے ہیں،ان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے۔

میتھیوملرنےکہاکسی بھی جماعت پرپابندی باعث تشویش ہےکیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق ، آزادی اظہاررائےاورجمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کےخلاف ہے۔ امریکہ پاکستانی عدالتوں اورحکومتی فیصلوں پرنظررکھےہوئےہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھاامریکا جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے اقدامات کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Gen Asim Munir met Saudi Crown Prince

آرمی چیف کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان …