Home / مولانانےشہداکی توہین کی: خواجہ آصف برہم

مولانانےشہداکی توہین کی: خواجہ آصف برہم

Khawaja Asif slams Maulana Fazlur Rehman over martyrs' sacrifice remarks

Monday, 14 July 2026 | Web Desk

وزیردفاع خواجہ آصف نےمولانا فضل الرحمان کوکھری کھری سنادیں ۔ کہا،فوجی جوانوں کی وطن کیلئے قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑناپرلےدرجےکی بےحسی ہے۔ فضل الرحمان نےہزاروں شہدا اور ان کے خاندانوں کی دل آزاری ہے۔

مولانافضل الرحمان کےبیان پرسخت ردعمل دیتےہوئےخواجہ آصف نےکہاکہ مولانا ایک کہنہ مشق سیاستدان اور ممتاز مذہبی رہنما ہیں، ان سے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ فوجی جوانوں کی وطن کیلئےجان کی قربانی کوایک تنخواہ سےجوڑنا غیرمنصفانہ ہے، یہ شہداء اور ان کےخاندانوں کی دل آزاری ہے،کوئی شخص محض تنخواہ کیلئےاپنی قیمتی جان کی قربانی نہیں دیتا، جان دینےکیلئےکسی نظریے، عقیدے، فرض یا وطن سےگہری وابستگی کی ضرورت ہوتی ہے۔

خواجہ آصف نےمزیدکہاکہ آپ حالات و واقعات یا طریقہ کار سے اختلاف کر سکتے ہیں، مگر اس نظریے، وابستگی، محبت اور قربانی کی توہین نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، پاک فوج سمیت دیگر اداروں کےجوان اور شہری شہادتیں دے رہے ہیں، ان کی قربانی کو تنخواہ کا نتیجہ قرار دینا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بےحسی ہے۔

خواجہ آصف نےکہاکہ مولانافصل الرحمان نےاپنےبیان سےمحض ایک ادارےنہیں، ہزاروں شہدا، غازیوں، بیواؤں اور یتیموں کے جذبات مجروح کئے۔

یہ بھی چیک کریں

Karachi Rangers camp attack: Terrorist confesses Afghan involvement

گرفتاردہشت گردکےسنسنی خیزانکشافات

Monday, 29 June 2026 | Web Desk کراچی میں سندھ رینجرز کے کیمپ پرحملے میں …