Home / ٹائیگرشروف پرفائرنگ، سلمان خان کی سکیورٹ سخت

ٹائیگرشروف پرفائرنگ، سلمان خان کی سکیورٹ سخت

Security tightened around Bollywood actor Salman Khan after firing inciden on Tiger Sharoof

Tuesday, 20 October 2026 | Web Desk

بالی ووڈ اداکارٹائیگرشروف پر فائرنگ اوربدنام زمانہ گینگسٹرز کی جانب سےملنےوالی سنگین دھمکیوں کے بعدسلمان خان کےگردسکیورٹی حصارمزیدسخت کردیاگیاہے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق منگل کےروز ممبئی ائیرپورٹ آمدپرسلمان خان کےگردمتعدد مسلح محافظوں کا پہرا تھا اوران کےذاتی باڈی گارڈ شیرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اتوارکے روز ممبئی میں فٹبال کھیلنے کے بعد گراؤنڈ سے باہر نکلتے وقت ٹائیگر شروف پر نامعلوم افرادنےفائرنگ کی جس میں وہ محفوظ رہے۔ اس واقعے کے فوراً بعد جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھی انیل پنڈت کی جانب سے ایک مبینہ آڈیو کلپ گردش کرنے لگا جس میں اس نے اور ہرمن سندھو نے اس حملے کی مکمل ذمہ داری قبول کی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس آڈیو پیغام میں گینگسٹرزکاکہناتھاکہ انہوں نےٹائیگر شروف کو پہلے بھی وارننگ دی تھی۔ حملہ آوروں نےآڈیوپیغام میں کھلی دھمکی دی کہ جوکوئی بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرے گااسےاسی طرح کےہولناک انجام کاسامناکرناپڑے گا۔

بھارتی میڈیا کاکہناہےکہ ان سنگین دھمکیوں اور فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر بھی سکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کردیاگیاہے۔

واضح رہےکہ لارنس بشنوئی گینگ کےلوگ کالےہرن کےشکارکی وجہ سےسلمان خان کی جان کےدشمن بنےہوئےہیں کیونکہ کالےہرن کووہ اپنےلئےمقدس مانتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Api drama nears end with emotional reunion and family redemption

سارہ آپی کی کہانی میں ڈرامائی موڑ

Tuesday 12 May, 2026 | Web Desk جیواینٹرٹینمنٹ کےمقبول ڈرامےسارہ آپی کی کہانی قسط 29سےاپنےاختتامی …