Thursday, 22 October 2026 | Web Desk
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول 50 سال سے زائد عمر کےکھلاڑیوں کے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے گی۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کردیا ہے۔ٹورنامنٹ جنوری 2027 میں بھارت کے شہر حیدرآباد میں شیڈول ہے۔پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایونٹ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے اجازت طلب کی تھی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کو بھارت جانے کی اجازت نہ دینے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے عالمی چیمپئن ہونے کے باوجود حکومتی فیصلے کی روشنی میں ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔