Wednesday, 16 September 2026 | Web Desk
زمبابوےکےتجربہ کاروکٹ کیپربیٹربرینڈن ٹیلرنےسب سےطویل عرصےتک ون ڈےکرکٹ کھیلنےکاریکارڈسچن ٹنڈولکرسےچھین لیا۔
برینڈن ٹیلرنےہرارے اسپورٹس کلب میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت کی اورمردوں کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے طویل کریئر رکھنے والےکھلاڑی بن گئے۔ اس سےپہلےیہ اعزازبھارت کےنامورکرکٹرسچن ٹنڈلکرکےپاس تھا۔
برینڈن ٹیلر جنہوں نے 2004 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، ان کا بین الاقوامی کریئر 22 سال اور 148 دن پر محیط ہوگیا۔ سچن ٹنڈولکرکاون ڈےکریئر1989 سے2012 تک 22 سال اور91 دن جاری رہا تھا۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کےسابق مایہ نازکرکٹر سنتھ جے سوریا موجود ہیں جن کا ون ڈے کریئر 1989 سے 2011تک 21 سال اور 184دن جاری رہا۔
پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد اس فہرست میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جن کا ون ڈے کریئر 1975 سے 1996 تک 20سال اور 272 دن جاری رہا۔