کھیل

پاکستان کافاتحانہ آغاز

pakistan beat malaysia at azlan shan

ویب ڈیسک — پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کےاپنےپہلےمیچ میں میزبان ملائیشیا کو4کےمقابلےمیں5گول سےشکست دےدی۔ یہ کہناہرگزغلط نہ ہوگاکہ انتہائی آخری لمحات میں ابو محمود کے گول کےباعث پاکستان نےفتح ملائیشیاکےہاتھوں سےچھین لی۔ نوگول والےاس سنسنی خیزاوراعصاب شکن میچ میں ایک موقعےپرلگ بھگ یہ طےہوگیاتھاکہ پاکستان کیلئےجیتنااب مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ساہوگیاہےلیکن پھرسب نےدیکھاکہ کیسےپاکستان نےمیچ میں کم بیک کیااورہاراہوامیچ جیت کرسب کوحیران کردیا۔ پاکستان کومیچ کے ابتدائی لمحات میں پنالٹی کارنر ملا جسے سفیان خان نے کامیابی سے گول میں بدل دیا۔ ملائیشیا کی ٹیم نے فوری جواب دیا اور ہوم سائیڈ کےابو کمال ارزئی نے …

مزید پڑھیں »

وومن کرکٹ ٹیم پرچیئرمین پی سی بی ناراض

PCB chairman takes action

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےویسٹ انڈیزکےخلاف پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کاسخت نوٹس لےلیا۔ پاکستان کےدورےپرآئی ہوئی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کےسامنےبالکل بےبس دکھائی دی۔ ٹیم کی خراب کارکردگی کودیکھتےہوئےپہلے مرحلے میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرکےازسرنو کمیٹی تشکیل دے کر اس میں 7 ارکان کو شامل کرلیاگیا۔ سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ …

مزید پڑھیں »

محمدعامرکی واپسی کس کیلئےخطرہ؟

fast bowler muhammad amir

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےسابق مایہ نازفاسٹ بولرمحمدآصف کہتےہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےپہلےمحمدعامرکی ٹیم میں واپسی نے3فاسٹ بولرزکیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔ محمدآصف نےکہاامریکا کی ہر ریاست میں موسم بلکل تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہاں پاکستانی ٹیم ایک میچ میں تین فاسٹ بولرزکوبھی کھلاسکتی ہے،جس کا اسےفائدہ ہوگا۔ محمدآصف کاکہناتھاپاکستانی ٹیم میں دو فاسٹ بولر ایسے ہیں جو ورلڈکپ کے دوران پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی سے کپتانی لئےجانےکے بعدممکن ہےانہیں سائیڈلائن کردیاجائے۔انکی بالنگ فارمنس بھی متاثر کن نہیں جارہی۔ سابق فاسٹ بولرکےمطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران محمد عامر اور نسیم شاہ مستقل ٹیم کا …

مزید پڑھیں »

شاہین آفریدی نےکاکول فٹنس کیمپ کیوں چھوڑا؟

shaheen afridi leave kakul fitness camp

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں فٹنس کیمپ ختم ہونےسےپہلےہی گھرروانہ ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی کےگھرمیں کسی رشتہ دارکی طبیعت خراب تھی اوراسی وجہ سےکیمپ ادھوراچھوڑکرانہیں جاناپڑا۔ شاہین سےپہلےمحمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان بھی گھریلو مصروفیات کے سبب کیمپ چھوڑ کرگھرچلےگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےچندروزپہلےشاہین آفریدی کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ ایک بارپھربابراعظم کووائٹ بال ٹیم کا کپتان مقررکیا۔ پاکستانی کرکٹرز کےلئے کاکول میں جاری فٹنس کیمپ ہفتےکےروزختم ہوگیا۔ کھلاڑی پیرکوآرمی چیف جنرل عاصم منیرکےافطارڈنرمیں شریک ہوں گےاوراس کےبعدعید گزارنے کے …

مزید پڑھیں »

چیمپئنزٹرافی کاپاکستان میں ہونایقینی

champions trophy in pakistan

ویب ڈیسک — چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےپاکستان میں منعقدہونےکےامکانات روشن،آئی سی سی وفدکاسکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہار۔ کرس ٹیٹلی کی سربراہی میں پاکستان کادورہ کرنےوالےوفدکی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی سےملاقات ۔ آئی سی سی وفدنےپاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے کراچی، لاہوراورراولپنڈی کےاسٹیڈیمزمیں دستیاب سہولیات پراطمینان کا اظہارکیا۔ چیئرمین پی سی بی نےوفدکوچیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی ۔ کہاجتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے، اس کے مطابق انتظامات کئےجائیں گے۔ محسن نقوی نےبتایااسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سےپہلےمکمل کرلیا جائے گا۔ اس …

مزید پڑھیں »

شاہین آفریدی کی کپتانی خطرےمیں

will shaheen afridi continue as T20 captain?

ویب ڈیسک — پاکستان سپرلیگ سیزن نائن میں انتہائی خراب پرفارمنس کےبعدلگتاہےشاہین آفریدی کی قومی ٹیم کی کپتانی خطرےمیں پڑگئی ہےاورعین ممکن ہےوہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سےمحروم ہوجائیں۔ اس بات کااشارہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کی پریس کانفرنس کےدوران ملاجب صحافیوں کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےانہوں نےکہاکہ وہ خودبھی نہیں جانتےقومی ٹیم کاآنےوالاکپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی کےبقول کپتان کی سلیکشن بھی سلیکشن کمیٹی کرےگی اوروہ سلیکشن کمیٹی کےکام میں بالکل بھی مداخلت نہیں کریں گے۔ انہوں نےکہاکہ کاکول میں ہونےوالےفٹنس کیمپ کےبعدشاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سےمتعلق فیصلہ ہوسکےگا۔ انہوں نےکہاشاہین بطورکپتان جاری رکھیں …

مزید پڑھیں »

اسلام آبادیونائیٹڈنےپی ایس ایل کی ٹرافی اٹھالی

Islamabad United wind HBL PSL9

ویب ڈیسک ۔۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کی ٹرافی اسلام آبادیونائیٹڈنےاٹھالی۔ فائنل میں دلچسپ مقابلےکےبعدملتان سلطانزکودووکٹوں سےہراکرجیت اپنےنام کی۔ ملتان کے160 رنزکاہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے8 وکٹوں کےنقصان پرآخری گیند پر حاصل کیا اورتیسری بارپی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا۔ ملتان کی اننگز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیااورمقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کےنقصان پر159 رنزبنائے۔ ملتان سلطانزکےعثمان خان 57 رنزبنا کرنمایاں رہےجبکہ کپتان محمد رضوان نے26 رنزاسکورکیے۔افتخاراحمد نےبیس گیندوں پرتین چھکوں اورتین چوکوں کی مددسے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ …

مزید پڑھیں »

ملتان سلطانزکی گوری کوچ روزےرکھنےلگی

Alex Hartly fasting

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانزکی اسپن بولنگ کنسلٹنٹ الیگزاہارٹلی نےکھلاڑیوں کی دیکھادیکھی خودبھی روزےرکھناشروع کردئیے۔ برطانوی نشریاتی ادارےکو دئیےگئے انٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی نےبتایاکہ وہ خودبھی رمضان کےروزےرکھ رہی ہیں۔ ہارٹلی کاکہناتھاوہ خودمحسوس کرناچاہتی تھی کہ کھلاڑی روزہ رکھ کرکرکٹ کیسےکھیل لیتےہیں۔ الیگزینڈرا ہارٹلی کے مطابق سب لوگ صبح 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اوراس کےبعد پورادن بھوکا رہتے ہیں،شام میں روزہ کھول کرسب لوگ نماز پڑھنےجاتے ہیں۔ اسپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانزنےکہاروزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔ الیگزاہارٹلی کاتعلق برطانیہ سےہےاوروہ اپنےملک کی خواتین کی قومی ٹیم میں کھیل چکی ہیں۔

مزید پڑھیں »

ملتان سلطانزنےفائنل میں جگہ بنالی

Multan Sultans in PSL9 Final

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کےکوالیفائرمیں  ملتان سلطانزنے پشاورزلمی کو7 وکٹوں سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی۔ ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کا 147 رنزکاآسان ہدف 19 ویں اوورمیں تین وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا،ملتان سلطانزکےیاسرخان 54 رنزبناکرنمایاں رہے۔ پشاورزلمی کےکپتان بابراعظم نےٹاس جیت کربیٹنگ کاانتخاب کیا۔ پشاورزلمی کےایک سوچھیالیس رنزمیں کپتان بابراعظم نےچھیالیس رنزجوڑے۔ وہ اپنی ٹیم کی طرف سےسب سےزیادہ رنزبنانےوالےبیٹررہے۔  ملتان سلطانز کی ٹیم میں طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کوشامل کیا گیا جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں نوین الحق اورایمل خان کی جگہ پال والٹر اورسلمان ارشاد کوشامل کیا گیا۔ پشاورزلمی کی اننگز …

مزید پڑھیں »

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کاشیڈول

New Zealand Tour of Pakistan

ویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سےہوم سیریزکا شیڈول فائنل کردیا۔ ذرائع کےمطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکھیلنے کیلئے اگلےماہ پاکستان آئےگی۔ کیوی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلےجائیں گے۔ سیریز کے تمام میچ راولپنڈی اورلاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہوں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کے میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہےکہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےدورےسےپہلےنیوزی …

مزید پڑھیں »