کھیل

سڈنی ٹیسٹ پرچھائےمنسوخی کےبادل چھٹ گئے

Sydney test not at risk: NSW minister

ویب ڈیسک ۔۔ نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کے وزیر صحت بریڈہیزرڈنےامیدظاہرکی ہےکہ کوروناوباکےخطرےکےباوجود سڈنی میں اگلےہفتےشیڈول ایشزسیریزکاچوتھاٹیسٹ معمول کےمطابق شروع ہوگا۔ میلبورن ٹیسٹ میں انگلینڈ کےسپورٹ عملے کے دو ارکان اور ان کے اہل خانہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاتھا،جس کےبعدانہیں قرنطینہ کردیاگیاتھا۔ انگلش ٹیم اورانتظامیہ کےارکان کےتیزرفتار اینٹیجن ٹیسٹ کئےگئےاورنتائج منفی آنےپرانہیں گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دی گئی۔حالانکہ کوروناٹیسٹ کےیہ کیس اگرسڈنی میں سامنےآئےہوتےتوپوری ٹیم کوایک ہفتےکیلئےقرنطینہ کرناپڑتاکیونکہ نیوساوتھ ویلزمیں جہاں سڈنی واقع ہے،کوروناکےحوالےسےسخت قوانین نافذہیں۔ واضح رہےکہ سڈنی میں کوروناکےکیسزتیزی سےسامنےآرہےہیں اوریہی وجہ ہےکہ یہاں کوروناکےحوالےسےسخت قوانین پرعملدرآمدکروایاجاتاہے۔ نیوساوتھ ویلزکےوزیرصحت بریڈہیزرڈنےان خدشات کوردکردیاہےکہ …

مزید پڑھیں »

ایشزسیریز:آسٹریلیاکوفیصلہ کن برتری حاصل

Ashes series 2021

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلیانےباکسنگ ڈےٹیسٹ میں انگلینڈکوایک اننگزاور14رنزسےشکست دےکرایشزسیریزمیں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کےمطابق انگلینڈاورآسٹریلیاکےدرمیان ہونےوالی تاریخی ایشزسیریزمیں انگلش ٹیم کی ناکامیوں کاسلسلہ تھمنےکانام نہیں لےرہااورکنگروزنےمہمان ٹیم کوتیسرےٹیسٹ میں ایک اننگزاور14رنزسےہراکرسیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں 185رنزہی بناسکی جس میں کپتان جوئےروٹ 50رنزکےساتھ ٹاپ اسکورررہے۔ ٹیسٹ کےدوسرےروزکینگروزنےپہلی اننگزمیں 267رنزبنائے۔ اوپنرمارکس ہیرس نے76رنزبناکراپنی ٹیم کوانگلینڈپر82رنزکی برتری دلادی۔ دوسری اننگزمیں بھی انگلینڈکی بیٹنگ سائیڈتاش کےپتوں کامحل ثابت ہوئی اورپوری ٹیم صرف68رنزپرپویلین لوٹ گئی ۔ اپناڈیبیومیچ کھیلنےوالےاسکاٹ بولینڈ7وکٹیں لینےپرمین آف دی میچ قرارپائے۔ آسٹریلیانے5میچوں کی سیریزمیں تین صفرسےبرتری حاصل کرلی ہے۔ سیریزکاچوتھاٹیسٹ 5جنوری سےسڈنی …

مزید پڑھیں »

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرآف دی ائیر:نامزدگیوں کااعلان

ICC nominations for test player of the year 2021

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےکھلاڑیوں کےناموں کااعلان کردیاہے۔ آئی سی سی کی جانب سےانگلینڈکےجوروٹ اوربھارت کےروی چندرن ایشون کوٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےنامزدکیاگیاہے۔ روی چندرن کواس سال 8ٹیسٹ میچوں میں 52وکٹیں لینےاورسنچری کےساتھ 337رنزبنانےپرآئی سی سی ٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیٹگری کیلئےنامزدکیاگیاہے۔ دوسری جانب انگلش کپتان جوروٹ نے15میچوں میں 1708رنزبنائےاوراس میں ان کی 6سنچریاں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈکےکائل جیمی سن اورسری لنکاکےدیموتھ کرونارتنےکوبھی ٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےشارٹ لسٹ کرلیاگیاہے۔ پلئیرکاآف دی ائیرکاانتخاب ووٹ کےذریعےہوگااورشائقین کرکٹ سال کےبہترین کھلاڑی کواعزازکسےدینےوالےہیں،یہ چندروزمیں پتاچل جائےگا۔

مزید پڑھیں »

بائےبائےہربھجن سنگھ ۔۔

Harbhajan Singh Retires

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کرنےوالےپہلےتجربہ کارہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے جمعے کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اکتالیس سالہ ہربھجن نے 1998 میں اپنے بین الاقوامی کیرئیرآغاز کیا اور 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے، تینوں فارمیٹس میں 711 وکٹیں حاصل کیں اور 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا۔ T20I ورلڈ کپ اور2007کا انہوں نے آخری بار2016 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستان کی نمائندگی کی لیکن وہ باقاعدگی سےانڈین پریمئیرلیگ کھیل رہےتھے۔ ہربھجن نےٹیسٹ میچوں میں 417وکٹیں حاصل کیں جوکہ روی چندرن اشون اور سری لنکا کے …

مزید پڑھیں »

خبیب نورماگومیدوف کی چاہنےوالوں کو7نصیحتیں

روس سےتعلق رکھنےوالےسابق مکسڈمارشل آرٹسٹ خبیب عبدالمناپووچ نورماگومیدوف 20ستمبر1988کوروس کےمسلمان گھرانےمیں پیداہوئے۔ انہوں نےالٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یوایف سی) کی لائٹ ویٹ ڈویژن میں حصہ لیااورفتوحات کی ایک تاریخ رقم کردی۔ اپنےمختصرمگرشاندارکیرئیرمیں خبیب اپریل 2018سے مارچ 2021 تک مسلسل لائٹ ویٹ چیمپئن شپ کااعزازاپنےنام کرتےرہے۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ ان کےسامنےجوبھی آیا،دھول چاٹنےپرمجبورہوا۔ خبیب دنیابھرکےمسلمان نوجوانوں کیلئےرول ماڈل کی حیثیت رکھتےہیں ۔ ان کی سوچ آج کل کےنوجوانوں سےیکسرمختلف ہے۔ وہ اپنےچاہنےوالوں سےکیاچاہتےہیں؟ مندرجہ ذیل سطورمیں ہم خبیب کی زندگی سےجڑی چنداہم باتوں کاذکرکرتےہیں۔ پیسہ ہاتھ میں رکھو،دماغ میں نہیںخبیب نےایک تقریب میں اپنےچاہنےوالوں سےمخاطب ہوتےہوئےکہااس کھیل میں پیسہ اورشہرت …

مزید پڑھیں »

محمدرضوان کےنام ایک اورریکارڈ

Cricketer M Rizwan New record

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ نازوکٹ کیپربلےبازمحمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیاکارنامہ اپنےنام کرلیا۔ 29سالہ محمدرضوان کلینڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر و موجودہ کمنٹیٹر ائین بشپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر محمد رضوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں »

مفلوج کرکٹرکرس کینزاب کیسےہیں۔۔؟

Chris Cairns recovering

ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈکےفالج سےمتاثرہونےوالےسابق آل راؤنڈرکرس کیرنزاپنےپاوں پرکھڑےہوگئے۔ کرس کینزکی بیماری کے4 ماہ بعدوہ بغیرسہارے کھڑے ہوناشروع ہوگئےہیں۔ایک بیان میں کینزنےبتایا کہ پہلی مرتبہ بغیرسہارے کھڑا ہوا ہوں۔میرا ری ہیب میں بہترین دن رہاہے۔ واضح رہےکہ 4 ماہ قبل دل کےآپریشن کےدوران کرس کیرنزپرفالج کاحملہ ہواتھاجس کےسبب ان کی ٹانگیں مفلوج ہوگئی تھیں۔ اُس وقت ڈاکٹرزکے حوالے سےخاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ کرس کیرنزکی حالت خطرے سےباہرہے، تاہم صحت کی مکمل بحالی میں طویل عرصہ لگ سکتاہے۔

مزید پڑھیں »

رمیزراجہ کابیان غیرمناسب ہے: کامران اکمل

Kamran Akmal criticize Ramiz Raja

ویب ڈیسک ۔۔ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نےچئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیزراجہ کےپاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کی کیٹگریزکےحوالےسےبیان پرانہیں تنقیدکانشانہ بنایاہے۔ ایک بیان میں کامران اکمل نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کھلاڑیوں کی کیٹیگری تبدیلی پر تبصرہ مناسب نہیں ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ کرکٹر کی حیثیت سے مجھے ابھی کھیلنا ہے، فٹ رہا اور پرفارمنس دی تو 10 سال بھی کھیل سکتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7 سال سے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کھیلنےوالےکھلاڑی کو کیٹیگری تبدیل کرنے کی وجہ بتانا …

مزید پڑھیں »

وسیم اکرم بہت اداس : وجہ آپکوبھی اداس کردےگی

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کےسی ویوساحل پرکچرےکےڈھیردیکھ کرپریشان ہونےوالےوسیم اکرم پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کوتماشائیوں سےصاف دیکھ کرحیران رہ گئے۔ ٹوئٹرپراپنی ٹویٹ شئیرکرتےہوئےسابق فاسٹ بولرکاکہناتھاکہ قومی ٹیم کی حالیہ شاندارپرفارمنس کےبعد پاکستان اورویسٹ انڈیزکےٹی ٹوئنٹی میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کوتماشائیوں سےخالی دیکھ کراپنی اداسی کوبیان نہیں کرسکتا۔ مجھےپورایقین ہےکہ کس وجہ سےتماشائی اسٹیڈیم کیوں نہیں آئےلیکن میں آپ لوگوں کےمنہ سےسنناچاہتاہوں۔ مجھےبتائیں کہ کراوڈکہاں ہےاورکیوں؟ شاہدآفریدی بھی مایوس بوم بوم آفریدی نےبھی اسٹیڈیم میں شائقین کی کم تعدادپرمایوسی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اس کی وجہ جانناضروری ہے۔ شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ ٹکٹوں سے کتنے …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل 2022: فرنچائززنےاپنے”ہتھیار”چن لئے

Pakistan Super League 2022 Drafting

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائززنےاپنےاپنےہتھیارجمع کرلئے۔ دنیائےکرکٹ کے کئی بڑےنام پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔ لاہورمیں پی ایس ایل کےساتویں سیزن کیلئےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ کرس گیل سمیت کئی بڑے نام ایونٹ میں جگہ بنانےمیں ناکام رہےجبکہ کئی کھلاڑی ایک سے دوسری ٹیم میں چلے گئے۔ کافی عرصےسےکرکٹ سین سےاوجھل عمر اکمل کی بھی سنی گئی انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےسلورکیٹگری کیلئےچن لیا۔ پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نےفخر زمان۔ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ۔کراچی کنگز نے انگلینڈ کے کرس جورڈن کو چن لیا۔افغانستان کےحضرت اللہ زازائی پشاور زلمی کا …

مزید پڑھیں »