Home / فرانس میں افطاربریک پرپابندی ۔۔

فرانس میں افطاربریک پرپابندی ۔۔

French football federation

ویب ڈیسک ۔۔ سیکولرازم اورمذہبی آزادی کادعویداردنیاکاترقی یافتہ یورپی ملک فرانس کچھ عرصےسےاسلام مخالف اقدامات کی وجہ سےمسلمانوں کی تنقیدکاسامناکررہاہے۔

ایساہی اسلام مخالف اقدام جوحال ہی میں کیاگیاہےوہ یہ ہےکہ آئندہ سےرمضان المبارک میں ہونےوالےفٹ بال میچوں کےدوران مسلمان کھلاڑیوں کےافطارکیلئےمیچ نہیں روکاجائےگا۔ اس حوالےسےفرانس کی فٹ بال فیڈریشن نےریفریزکوہدایات جاری کردی ہیں۔

فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن نےیہ اقدام اس لئےاٹھایاہےکیونکہ اس کےنوٹس میں یہ بات لائی گئی تھی کہ میچوں کےدوران افطارکاوقفہ کرنےسےکھیل میں خلل پڑرہاہے۔

فیڈریشن کے فیڈرل ریفری کمیشن کے سربراہ ایرک بورگھینی کہتےہیں ہرچیزکاایک وقت ہوتا ہے،کھیل کودکااپناوقت ہے جبکہ مذہب پرعمل کرنےکابھی وقت ہوتا ہے۔

فرنچ فٹ بال کلب نائس کےکوچ ڈیڈیرڈیگارڈنےفرانس فٹ بال فیڈریشن کےفیصلےپرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ افطارکیلئےوقفےکی اجازت دےدی جائےتوبہترہوگالیکن ایسانہیں ہوتاتوبھی کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم جس ملک میں ہیں وہاں کےقوانین کومانناپڑتاہے۔

واضح رہے کہ 6 کروڑ سےزیادہ آبادی والے ملک فرانس میں مسلمان دوسری سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …