Home / بابراعظم کپتان رہیں گےیانہیں ؟

بابراعظم کپتان رہیں گےیانہیں ؟

PCB chairman Mohsin Naqvi meet cricketers

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سےصحافی نےپوچھاکیابابراعظم ٹیم کےکپتان رہیں گے؟ اس سوال پرانہوں نےکہاکہ سابق کرکٹرزسےان کی ملاقات میں اس معاملےپربات نہیں ہوئی ۔

محسن نقوی نےصحافیوں کوبتایاکہ آج وہ پاکستان کےسابق کرکٹرزسےملےاورملاقات میں کرکٹ کی بہتری کےحوالےسےمیٹنگ ہوئی جس میں سابق کھلاڑیوں نےانہیں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرمیں بہتری لانےاورٹیم کےکھلاڑیوں کی فٹنس پرزیروٹالیرنس کامشورہ دیا۔

ملاقات میں سلمان بٹ ،اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی، انتخاب عالم، عاصم کمال،محمد سمیع، شفیق پاپا، یاسر حمید، سلیم الطاف، ہارون رشید، یاسر شاہ،سکندر بخت، وجاہت اللہ واسطی، اظہر خان شامل تھے۔

اجلاس میں سابق کپتان جاوید میانداد اور راشد لطیف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔جاوید میانداد ناسازی طبیعت کی وجہ سے لاہور نہیں آسکے جبکہ راشد لطیف نے پہلے سے طے مصروفیات کی بناپر معذرت کی۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …