Home / سعودی شہریت حاصل کرنےوالےپہلےپاکستانی

سعودی شہریت حاصل کرنےوالےپہلےپاکستانی

Dr Mehmood Khan Saudi national

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سائنسدان ڈاکٹرمحمودخان دنیاکی ان گنی چنی اورنامورشخصیات میں شامل ہیں جنہیں سعودی شہریت دی جائےگی ۔

قومی اخبارنےعرب نیوزپاکستان کی خبرکاحوالہ دیتےہوئےبتایاہےکہ پاکستانی نژادڈاکٹرمحمودخان امریکی شہری ہیں اوراس وقت وہ ایک معروف غیرمنافع بخش تنظیم ہیوولیوشن فاونڈیشن کےچیف ایگزیکٹوکےعہدےپرکام کررہےہیں۔ اس تنظیم کاصدردفترریاض میں ہے۔

ہیوولیوشن فاونڈیشن کامقصدبڑھاپےمیں علاج کی سہولتوں میں اضافہ کرنا، منشیات کےاثرات کوکم کرنااورعلاج تک رسائی میں اضافہ کرناہے۔ اس تنظیم کاامریکہ میں بہت اثرہےاوراس کاسالانہ بجٹ ایک ارب ڈالرکےلگ بھگ ہے۔

ہیوولیوشن فاونڈیشن جیروسائنس ریسرچ کیلئےفنڈنگ کرتی ہے،جوبائیومیڈیکل ریسرچ کاایک ایساشعبہ ہےجوبڑھاپےمیں مہلک بیماریاں پیداہونےکی وجوہات کاپتاچلاتاہے۔

سعودی عرب میں شاہی فرمان کےتحت سائنسدانوں ، طبی ماہرین ، انوویٹرز،ریسرچرز،منفرصلاحیتوں کےحامل افراداورکاروباری شخصیات کوشہریت دینےکااعلان کیاگیاہے۔ جن افرادکوشہریت دی جائےگی ان میں ایک پاکستانی اورایک بھارتی شہری شامل ہیں ،

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …