کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+705 ) 1,271,027
اموات
(+9) 28,414
صحتیاب مریض
1,219,174
فعال کیسز
23,439
Last updated: اکتوبر 28, 2021 - 7:42 شام (+05:00) دوسرے ممالک

لمحہ فکریہ

اللہ والےلوگ کیسےہو تے ہیں ؟

Allah ke banday

دوستو  سچ بتاوں توآج مجھےکسی اورموضوع پربات کرناتھی ۔ اسی حوالےسےتیاریوں میں مصروف تھاکہ پتانہیں کہاں سےایک بہت پراناواقعہ یادآگیاتوسوچاکیوں نہ آج وہ واقعہ آپ سےشئیرکیاجائے۔ یہ ایک اللہ والےبندےکاواقعہ ہےاورخودمیرےساتھ کوئی سولہ سترہ سال پہلےپیش آیا ۔ خداجھوٹ نہ بلوائےتوشایدایک یادومرتبہ سےزیادہ میں نےشایدہی اس کاکبھی کسی سےذکرکیاہو۔ آپ کےساتھ اس قصےکوشئیرکرنےکی وجہ بھی بتاتاہوں ۔ دوستوآپ نےاکثررکشوں کی پچھلی طرف بڑےبڑےپیروں ، اورگدی نشینوں کےاشتہارنماپوسٹرلگےدیکھےہوں گے۔ میں جب بھی ان پوسٹرزکودیکھتاہوں توسوچ میں پڑجاتاہوں کہ اللہ والےتونان کمرشل ہوتےہیں ، انہیں شہرت نہیں گمنامی سےپیارہوتاہےاوروہ ہمہ وقت اپنےرب کی عبادت اوراس کی دلجوئی میں لگےرہتےہیں ۔۔ اورسب سےبڑھ …

مزید پڑھیں »

کوروناایک بیماری ہےیااللہ کی پکڑ؟

corona's new form

دوستو ۔۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں بارہااپنےقادرمطلق ہونےکااعلان کرتاہے،اپنی شان وشوکت اورجاہ وجلال کاذکرکرتاہے،کہیں کہیں ہمیں آسان اورسادہ سی مثالیں دیکرکہتاہےکہ اگرغورکروتوان میں سمجھنےوالوں کیلئےنشانیاں ہیں ۔ یقیناًاللہ سبحان وتعالیٰ کےسمجھانےکااندازاورسلیقہ اسی کی طرح شانداراوربےمثال ہے،یہ الگ بات کہ ہم گنہگارسمجھناہی نہیں چاہتے۔کوروناوائرس کےمعاملےمیں بھی ہمارارویہ بےفکری،غیرسنجیدگی اورنہ سمجھنےکی روش کی عکاسی کررہاہے،کیونکہ اگرایک لمحےکیلئےہم یہ مان لیں کہ یہ وبااللہ تعالیٰ کی جانب سےہمارےاعمال کی سزاہےتوپھرہمیں اس وائرس کی بدولت ملنےوالی فرصت کافائدہ اٹھاتےہوئےرب تعالیٰ سےرجوع کرناچاہئیے،اپنےگناہوں کی معافی مانگتےہوئےباقی ماندہ زندگی ایک بہترین انسان اورمسلمان بن کرگزارنی چاہئیے۔ لیکن اگرآپ اسےمحض بیماری سمجھتےہیں جووقت آنے پرخودبخودختم ہوجائےگی …

مزید پڑھیں »

زندہ انسانوں سےدوری ، بےجان کھلونوں سےپیار

sex toys

یورپ اورامریکاکےنائٹ کلبزجہاں رات ہوتےہی فحاشی وعریانی کاسورج پوری آب وتاب سےچمکتاتھا۔۔۔اور دنیاومافیہاسےبےخبر،شراب کےنشےمیں دھت نوجوان موج مستی،ہلاگلااورغل غپاڑےسمیت وہ سب کرتےجس کاذکرکرنایہاں مناسب نہیں لیکن۔۔آپ سب جانتےہیں کہ ان جگہوں پرکیاکچھ نہیں ہوتا۔ آج ان نائٹ کلبوں پرتالےپڑےہوئےہیں اوروہاں ان دنوں اگرکوئی ناچ رہاہےتووہ ہےخاموشی اورویرانی۔۔۔ کوروناوائرس اس قدربھیانک اورخوفزدہ کردینےوالاہےکہ زرازراسی بات پرفرنچ کس کرنےوالےگورےآج ایک دوسرےسےہاتھ ملانےپربھی تیارنہیں ۔۔۔ لیکن ایسانہیں کہ نائٹ کلب بندہونےسےمغرب میں فحاشی وبےحیائی کادروازہ بھی بندہوگیاہے،سب کچھ ویساہی ہےجیساپہلےتھا۔۔بس اندازبدل گیاہے۔۔ کوروناوائرس اب تک ہزاروں لوگوں کی جان لےچکاہےاورپتانہیں مزیدکتنےاس موذی بلاکی بظاہرنہ ختم ہونےوالی بھوک کاشکارہونگے ۔۔ کوروناوائرس نےاب تک انسانوں …

مزید پڑھیں »

اچھالائف پارٹنرکیوں ضروری ہے؟

Happy Marriage

امریکامیں جہاں آئےروزنت نئی ریسرچ رپورٹس سامنےآتی رہتی ہیں ، وہاں وہنےوالی ایک نئی تحقیق کےمطابق شادی کے بعد شریک حیات کی خوش مزاجی صرف آپ کے دن کو ہی اچھا نہیں کرتی بلکہ آپ کو ذہنی طور پر بھی جوان رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مثبت سوچ رکھنے والا شوہر یا بیوی اپنے شریک حیات کی ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرت مرتب کرتا ہےیاکرتی ہے اورایک اچھاساتھی عمر بڑھنے کے ساتھ الزائمرسمیت مختلف دماغی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی …

مزید پڑھیں »

جرمنی میں انشااللہ کوسرکاری طورپرتسلیم کرلیاگیا

InshAllah

جرمنی کی معروف ترین ’’لغت ڈوڈن‘‘میں عربی لفظ ‘ان شاء اللہ’ کو اب جرمن لفظ کے طور پر شامل کرلیا گیا۔ اس لغت میں ان شاء اللہ کے معنی ‘اگر اللہ نے چاہا’ کے طور پر درج کیے گئے ہیں۔ اسپٹنک کی رپورٹ کے مطابق لغت میں اس ‘ان شاء اللہ’ کے ہجے جرمن حروف تہجی کےحساب سےلکھے گئے۔ فی الحال اس لفظ کو صرف لغت کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے،پرنٹ ورژن میں کب تک درج کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ لفظ ‘ان شاء اللہ اہل اسلام کی جانب سے کثرت …

مزید پڑھیں »

خبردار،طلاق یوں بھی ہوسکتی ہے

Divorce

ایک عجیب خبرہےجوسمجھ نہیں آرہی لیکن بہرحال خبرسچی ہے ۔ خبریہ ہےکہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک خاتون نےحدسےزیادہ محبت کرنےاورجھگڑانہ کرنےپرشوہرسےطلاق کامطالبہ کردیا ۔ خاتون کواپنےشوہرکی جانب سےلاڈاورپیارمیں رکھےجانےپراعتراض ہےاوروہ چاہتی ہیں کہ شوہران سےکم سےکم ایک دن جھگڑاکریں ۔ عدالت میں دائردرخواست میں خاتون نےموقف اختیارکیاہےکہ شادی کےبعد سےاب تک وہ شوہرسےکسی جھگڑےیابحث کیلئےترس گئی ہیں ۔ عدالت نےخاتون کی درخواست کا بغورجائزہ لینےکےبعداس کی استدعاکومستردکردیااورحکم دیاکہ دونوں میاں بیوری باہمی رضامندی سےکوئی فیصلہ کریں ۔۔

مزید پڑھیں »

رمضان سےہم کیاپاسکتےہیں ؟

Ramadan ul Mubarak

دوستو ، ہرسال رمضان المبارک ہماری زندگیوں میں آتاہےاورچلاجاتاہے ۔ کیا ہم نےکبھی سنجیدگی سےسوچاکہ ہرسال ایک مہینےکےروزےرکھنےکی مشق آخراللہ تعالیٰ ہم سےکرواکیوں رہاہے؟ نعوذباللہ ، کیا اللہ تعالیٰ ہمیں بھوکارکھناچاہتاہے؟ یقیناً ایساہرگزنہیں ۔ توپھررمضان ہرسال کیوں آتاہے؟ کچھ توہےجسےہمارےاندرپیداکرنےکیلئے باربارہمیں ایک مشق کروائی جارہی ہے۔ توچلئےہم اپنےسوال کاجواب خودقرآن کریم سےڈھونڈنےکی کوشش کرتےہیں ۔ اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ میں فرماتاہے، ترجمہ : اے ایمان والو،تم پرروزےاسی طرح فرض کئےگئےہیں جس طرح تم سےپہلےوالی امتوں پرفرض کئےگئے،تاکہ تم تقویٰ اختیارکرو ۔ ہمیں ہمارا جواب مل گیا ۔۔ یعنی رمضان المبارک کےروزےرکھنےکامقصد ہےتقویٰ کا حصول ۔ تقویٰ ، یعنی اللہ پاک …

مزید پڑھیں »

طلاق کی یہ وجہ جان کرآپ بھی حیران ہوجائیں گے

Divorced couple

دوستو،آج میں جوکہانی آپکوسنانےجارہاہوں ، وہ بظاہرتوایک عام سی کہانی ہےلیکن اگرآپ گہرائی میں جاکردیکھیں گےتواس کہانی میں آپکوبہت کچھ ملےگا ۔۔ بات وہی ہےکہ چیزوں کودیکھنےکاہم سب کااپنااپناانداز،اپنی اپنی سوچ اوراپنااپناخیال ہے ۔ کہانی ایک بارپڑھ لیجئے،پھرآپکوجوبھی سمجھناہے،سمجھیں ۔ یہاں اظہاررائےاوراختلاف رائےکی مکمل آزادی ہے ۔ رازداری قائم رکھنےکیلئےکہانی کےاصل کرداروں کی شناخت کوچھپایاگیاہے۔ دوستو،یہ کہانی ہم سب کی طرح ایک عام سےانسان کی ہے،جسےخوش قسمتی سےاس کےخوابوں کی شہزادی مل جاتی ہے ۔ یہ شخص جس کانام ہم کمال فرض کرلیتےہیں کمال کافرض شناس،ایمانداراورشریف النفس انسان ہے ۔ خوف خداکوٹ کوٹ کربھراہواہے۔ شادی کی پہلی رات بھی بےچارےنےیہ …

مزید پڑھیں »

اگرہم نمازکی حقیقت جان لیں تو ۔۔

Namaz

آپ نےوہ شعرتوسناہوگا کہ : کافرہےتوشمشیرپہ کرتاہےبھروسہ مومن ہےتوبےتیغ بھی لڑتاہےسپاہیبہت غورکیاکہ شاعرنےکیاسوچ کرایساکہاجبکہ آج کےدورمیں اسلحےکی اہمیت اورضرورت پہلےسےکئی گنابڑھ چکی ہے ۔ ہتھیاروں کےبغیرلڑنےکاسوچابھی نہیں جاسکتا ۔ پھرایک خیال میرےذہن میں آیاکہ دشمن مومن سےاس کاہتھیارچھین سکتاہے،اس کاایمان نہیں اورایمان سےبڑاہتھیارایک مومن مسلمان کےپاس ہونہیں سکتا ۔ وہ ایمان جس کےساتھ اللہ کی راہ میں قربان ہوناایک مومن اپنےلئےسب سےبڑااعزازسمجھتاہے۔ ہم اکثراپنی دعاوں میں ایمان کی مضبوطی اورسلامتی کی دعامانگتےہیں ۔ سوچنےکی بات ہےکہ ایمان کی مضبوطی اورسلامتی آخرحاصل کیسےہوتی ہے؟ میری ناقص رائےمیں ایمان کی مضبوطی کابہترین ذریعہ نمازہےاوراس بات کوتقویت مندرجہ ذیل احادیث سےملتی ہے:رسول اکرم …

مزید پڑھیں »

آپ نمازیں جمع کرسکتے ہیں ۔۔

Namaz

فلسطین کےمفتی اعظم الشیخ محمد حسین نےکہاہےکہ مشکل حالات میں اسرائیلی جیلوں میں قیدفلسطینی قیدی نمازیں جمع کرسکتےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ فلسطینیوں کےساتھ غیرانسانی سلوک کیاجاتاہے،مذہبی رسومات اورعبادات کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ اللہ تعالیٰ نےاہل ایمان کورخصت دی ہےکہ اگروہ دشمن

مزید پڑھیں »