Home / اچھالائف پارٹنرکیوں ضروری ہے؟

اچھالائف پارٹنرکیوں ضروری ہے؟

Happy Marriage

امریکامیں جہاں آئےروزنت نئی ریسرچ رپورٹس سامنےآتی رہتی ہیں ، وہاں وہنےوالی ایک نئی تحقیق کےمطابق شادی کے بعد شریک حیات کی خوش مزاجی صرف آپ کے دن کو ہی اچھا نہیں کرتی بلکہ آپ کو ذہنی طور پر بھی جوان رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مثبت سوچ رکھنے والا شوہر یا بیوی اپنے شریک حیات کی ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرت مرتب کرتا ہےیاکرتی ہے اورایک اچھاساتھی عمر بڑھنے کے ساتھ الزائمرسمیت مختلف دماغی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت شریک حیات کے ساتھ گزارتے ہیں، وہ ہمیں ورزش، صحت بخش غذا یا ادویات کھانا یاد دلاتے ہیں، جب ہمارا شریک حیات مثبت سوچ اور صحت مند ہوتا ہے، تو اس سے ہماری زندگی پربھی اچھےاثرات مرتب ہوتےآتے ہیں۔

ماہرین کے بقول درحقیقت اچھا شریک حیات مستقبل میں طویل زندگی کے ساتھ دماغی امراض سے تحفظ بھی فراہم کرسکتا ہے۔

محققین کےمطابق مثبت سوچ والے شریک حیات اور دماغی تنزلی سے تحفظ کے درمیان ممکنہ تعلق موجود ہے اور اس کی وجہ گھر کا اچھا اور خوش باش ماحول ہےاورظاہرہےکہ ایک اچھالائف پارٹنرہی گھرکےماحول کواچھابنانےمیں ممدومعاون ثابت ہوتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

The Holy Quran; Sura-e-Haj

بخشش اورعزت کی روزی کاوعدہ

اللہ پاک قرآن پاک کی سورہ حج کی آیت نمبر49 اور50 میں فرماتےہیں : کہہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے