Home / موبائل فون استعمال کےخوفناک سائیڈافیکٹس

موبائل فون استعمال کےخوفناک سائیڈافیکٹس

negative use of mobile phone

میں جب بھی موجودہ دورکےانسان اورموبائل فون میں تعلق کوسمجھنےکی کوشش کرتاہوں تولگتاہےکہ جیسےہم سب موبائل فون کےقیدی بن چکےہیں اوریہ قیدہمیں کسی عدالت نےنہیں بلکہ خودہم نےاپنےآپ کوسنائی ہے۔ کوئی عمرقیدکی سزابھگت رہاہے،کوئی قیدتنہائی کاشکارہےتوکوئی سولی پرلٹکنےپرتیاربیٹھاہے۔

آپ بھی سوچ رہےہونگےکہ یہ کیااول فول باتیں کررہاہے ۔ چلئےمیں آپ کوتھوڑاسادہ الفاظ میں سمجھاتاہوں۔

موبائل فون کی عمرقید

جولوگ موبائل فون کی عمرقیدبھگت رہےہیں،یہ وہ لوگ ہیں جوموبائل فون کےبغیرزندگی گزارنےکاتصوربھی نہیں کرسکتے۔ اس قسم کےلوگ آپ کوہروقت موبائل فون سےچمٹےدکھائی دینگے،یاتوکسی کوفون کررہےہونگےیاکوئی انہیں فون کررہاہوگا۔ اگرآپ کاکسی پبلک ٹوائلٹ میں جاناہواورآپ کوساتھ والےٹوائلٹ سےکسی کےبےتکان بولنےکی آوازآئےتوسمجھ جائیں کہ یہی وہ لوگ ہیں جوموبائل فون کی عمرقیدبھگت رہےہیں۔

قیدتنہائی

اب بات کرتےہیں قیدتنہائی کی۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نےانسانوں کوچھوڑکرموبائل فون کواپناسب کچھ مان لیاہے۔ اس قسم کےلوگ اپنےقریب ترین لوگوں کےساتھ بھی بیٹھےہوں توان سےگپ شپ کرنےکی بجائےموبائل پرواٹس ایپ یاٹک ٹاک دیکھناپسندکرتےہیں۔ آپ نےاکثردیکھاہوگاکہ آوٹنگ پرنکلےمیاں بیوی ایک دوسرےکوکمپنی دینےکی بجائےاپنےاپنےموبائل فون کوکمپنی دیناپسندکرتےہیں،ایک دوسرےکودیکھ کرمسکرانےکی بجائےموبائل فون کودیکھ کرمسکراناپسندکرتےہیں،کبھی اسےہاتھ میں پکڑتےہیں،کبھی سینےسےلگاتےہیں توکبھی جیب میں رکھتےہیں لیکن باربارجیب کوہاتھ لگاکریہ دیکھتےہیں کہ فون وہیں پرموجودہےیاکہیں بھاگ گیاہے؟

ہمارےاسی روئیےنےہمیں بھیڑمیں بھی تنہاکردیاہےاوریہی وہ لوگ جنہیں موبائل فون نےقیدتنہائی کاشکارکردیاہے۔

موبائل فون کی سزائےموت

اب بات کرتےہیں سب سےسخت سزایعنی سزائےموت کی۔ یہ ہمارےمضمون کاسب سےاہم نکتہ ہے۔

دوستو بہت بارآپ نےدیکھاہوگا،پڑھاہوگایاسناہوگاکہ ایک شخص ٹاک ٹاک بناتاہواغلطی سےپستول چل جانےسےچل بسا۔ کوئی ٹک ٹاک بناتاہواٹرین کےنیچےآگیاتوکوئی دوسراسیلفی لینےکی کوشش میں چھت سےنیچےجاگرا۔

تواب آپ کوسمجھ آگیاہوگاکہ موبائل کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نےوہ قرض اتارےہیں جوواجب بھی نہیں تھے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Traffic violations in Pakistan

ٹریفک مسائل ۔۔ یہ توکوئی مسئلہ ہی نہیں

ہمارےہاں حکومتیں یوں توعوامی خدمت کےبڑےبڑےدعوےکرتی نہیں تھکتیں ۔۔ کوئی سڑکیں اورپل بنانےکادعویداربنتاہےتوکسی کواس بات …