Home / عمران خان کورہاکرنےکاحکم ۔۔

عمران خان کورہاکرنےکاحکم ۔۔

Imran Khan released

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردےدیا۔ عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ نےعمران خان کوضمانت کیلئےدوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کرنےکاحکم دیاہے۔ عدالت نےعمران خان کوفوری رہاکرنےکاحکم بھی دےدیا۔ عدالت کاکہناتھاکہ ہم نیب کےگرفتاری وارنٹ پرکوئی رائےنہیں دےرہےلیکن جس طرح سےگرفتاری کی گئی وہ غیرقانونی ہے۔

عدالت نےکہاکہ آپ دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کریں اورجوعدالت حکم دےگی وہ آپ کومانناہوگا۔ عمران خان کل اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہونےتک حکومت کی سکیورٹی میں پولیس گیسٹ ہاوس میں رہیں گے۔ اس موقع پرچیف جسٹس نےریمارکس دئیےکہ ہمیں آپ کی سکیورٹی عزیزہے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نےعمران خان کی نیب کےہاتھوں گرفتاری کےخلاف درخواست کی مختصرسماعت کی جس میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےنیب کی حراست میں موجودعمران خان کوعدالت میں بلایااوران کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردےدیا۔

نیب حکام نےرینجرزاہلکاروں کی مددسے9مئی کوعمران خان کوالقادرٹرسٹ کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کی حدودسےاس وقت گرفتارکیاگیاتھاجب وہ عدالت کی ڈائری برانچ میں موجودتھے۔

عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کےعلاوہ جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محمدعلی مظہرشامل تھے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …