Home / عمران خان نےسپریم کورٹ کوکیابتایا؟

عمران خان نےسپریم کورٹ کوکیابتایا؟

imran khan statement in SC

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ میں پیشی کےوقت عمران خان اپنےپیروں پرچل کرعدالت میں پیش ہوئےاوران کےپاوں میں کوئی لغزش نظرنہیں آئی۔

عمران خان عدالت میں آئےتوکمرہ عدالت کومکمل طورپربندکردیاگیااورچیف جسٹس نےعمران خان کودیکھ کرکہاکہ آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی۔ عمران خان نےچیف جسٹس کودیکھ کرمسکرائے۔

اس موقع پرعمران کوروسٹرم پربلایاگیاتوعمران خان کاکہناتھاکہ مجھےعدالت سےاغواکیاگیااورمجھ پرتشددکیاگیا۔ ایساتوکسی مجرم کےساتھ بھی نہیں ہوتا۔ اس موقع پرچیف جسٹس کی جانب سےکہاگیاکہ آپ کی گرفتاری پرآپ کےکارکنوں کی جانب سےتوڑپھوڑکی گئی۔ جس پرعمران خان نےکہاکہ میں توگرفتارتھا،ہنگاموں کاذمہ دارکیسےہوگیا۔

اسی دوران عمران خان نےاسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کیلئےتین روزکی مہلت طلب کی جسےعدالت کی جانب سےمستردکردیاگیااورکہاگیاکہ آپ کل ہی اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوں۔عمران خان نےعدالت سےاستدعاکی مجھےلاہوراپنےگھرجانےدیاجائے۔ عمران خان کےوکیل حامدخان نےکہاکہ عمران خان کل لاہورسےاسلام آبادآکرعدالت میں پیش ہوجائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …