Home / جناح ہاوس پرحملہ،سخت کارروائی کافیصلہ

جناح ہاوس پرحملہ،سخت کارروائی کافیصلہ

Jinnah house lahore attack

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورمیں جناح ہاوس پرحملےمیں ملوث شرپسندعناصرکےخلاف سخت قانونی کارروائی کافیصلہ۔ حملےکی تحقیقات کیلئےنگران وزیراعلیٰ پنجاب نےجےآئی ٹی بنانےکااعلان کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےلاہورمیں سیف سٹیزاتھارٹی کےدفترکادورہ کیااوراس موقع پرانہوں نےایک اجلاس کی صدارت کی۔ خبرکےمطابق نگران وزیراعلیٰ نےکہاکہ جناح ہاوس لاہورپرحملہ کرنےوالوں کےخلاف مقدمات انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں چلیں گے۔

محسن نقوی کاکہناتھاکہ شرپسندعناصرکوقرارواقعی سزادلوائی جائےگی،کسی بےگناہ کوپکڑیں گےنہیں اورکسی گناہگارکوچھوریں گےنہیں۔ انہوں نےحملےمیں ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئےکارروائیاں مزیدتیزکرنےکی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نےمزیدکہاکہ عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والےعناصرعبرتناک سزا سےبچ نہیں سکتے۔شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عوام کےجان ومال کےتحفظ کویقینی بنائیں گے۔

یہ بھی بتایاگیاکہ جہاں جہاں حملےکئےگئےوہاں جیوفینسنگ کرائی جائےگی۔ جےآئی ٹی جامع تحقیقات کےبعدرپورٹ حکومت کوپیش کرےگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی عوام سےاپیل

اس کےعلاوہ یہ بھی بتاتےچلیں کہ لاہورمیں کورکمانڈرہاوس (جناح ہاوس)پرحملہ کرنےوالوں کی تصاویرآج ملک کےبڑےاخبارات کےصفحہ اول شائع کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےدئیےگئےاشتہارمیں عوام سےشرپسندعناصرکی شناخت میں مدددینےکی اپیل کی گئی ہے۔ شرپسندعناصرکی شناخت میں مدددینےوالوں کوفی کس2لاکھ روپےانعام دیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …