ویب ڈیسک ۔۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کےسرکردہ رہنمااورسابق وفاقی وزیر مراد سعید کےگردگھیراتنگ کردیا۔ نیب نےعمران خان کےقریبی ساتھی کےخلاف متعدد الزامات کی تحقیقات کا آغازکرتےہوئےسیکریٹری لوکل گورنمنٹ،لائیو اسٹاک اور محکمہ ایریگیشن سےمختلف منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
مختلف محکموں کولکھےگئےخطوط میں نیب حکام کی جانب سےمرادسعید کےخلاف رشوت،غیرقانونی تقرریوں سمیت دیگرشکایات کےحوالےسےمعلومات مانگی ہیں۔
خط کےمطابق مراد سعید نے مبینہ طور پر فرنٹ مین حمید اور فضل مولا کےجائیدادخریدی۔ سیکریٹری ایریگیشن سے باغ ڈیری سوات ایریگیشن چینل میں مبینہ کرپشن سے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں۔ باغ ڈیری پروجیکٹ تخمینہ، جاری فنڈ اور پروجیکٹ ایسٹیمیٹ بھی طلب کرلیاگیاہے۔
دوسری جانب سوات پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئےایکشن جاری ہے۔مراد سعید،سابق وزیراعلی محمود خان اور دیگرکارکنان کے گھروں پرریڈکئےگئے،مراد سعید اور محمود خان گھر پر موجود نہیں تھے۔ محمود خان کے گھر سےان کےبھائی کو پولیس گرفتار کرکےلےگئی ۔