Home / سعودیہ عرب کانیاویزا، پاکستانیوں کیلئےپرکشش آفر

سعودیہ عرب کانیاویزا، پاکستانیوں کیلئےپرکشش آفر

Saudi Arabia Package Visa announcement with Pakistan flag among eligible countries for streamlined tourist travel

Monday, 13 July 2026 | Web Desk

سعودی عرب جانےکی خواہش رکھنےوالےپاکستانیوں کیلئےخوشخبری ۔ سعودی حکومت نےغیرملکی سیاحوں کیلئےنیاپیکیج ویزاپروگرام متعارف کرایا ہے۔ پہلے مرحلے میں پاکستان سمیت 7 ملکوں کے شہری اس پروگرام سےفائدہ اٹھا سکیں گے۔

سعودی وزارتِ سیاحت کے مطابق اس نئےاقدام کا مقصد سیاحوں کے لیے ویزاکےحصول کوآسان بنانا ہے۔ مسافراس سہولت کےتحت ایک ہی پیکیج میں فضائی ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور الیکٹرانک ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔ اس طرح انہیں الگ سے ویزا درخواست دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

پہلے مرحلے میں یہ سہولت پاکستان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، مصر، اردن اور میکسیکو کے شہریوں کیلئےدستیاب ہوگی۔

سعودی وزارتِ سیاحت کے مطابق مسافروں کو کسی منظور شدہ ٹریول ایجنسی کے ذریعےیہ پیکیج خریدناہوگا۔ ادائیگی مکمل ہونےکے بعد الیکٹرانک ٹورسٹ ویزا، سفری انشورنس اوردیگرسفری دستاویزات ای میل کےذریعےفراہم کر دی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق منظور شدہ پیکیج خریدنے کےبعد 48 گھنٹوں کے اندر الیکٹرانک ویزاجاری کیاجائےگا۔ اس طرح سعودی سفارت خانے جانے یا علیحدہ ویزا درخواست دینےکی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا تین ماہ تک موثررہےگاجبکہ ویزاہولڈرکم ازکم دو دن اورزیادہ سےزیادہ 88 دن تک سعودی عرب قیام کرسکے گا۔

ابتدائی دو دن کے پیکیج کی کم از کم قیمت 4,000 سعودی ریال فی بالغ مقرر کی گئی ہے،جبکہ ہراضافی دن کیلئے1,000 سعودی ریال مزیداداکرناہوں گے۔

مسافر اضافی فیس کےساتھ اس پیکیج میں سیاحتی سرگرمیاں، تفریحی پروگرام اورمختلف ایونٹس کےٹکٹ بھی شامل کرسکتےہیں۔

سعودی وزارتِ سیاحت نے واضح کیا ہے کہ عمرہ خدمات اس پیکیج ویزاکاحصہ نہیں ، نہ ہی مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں عمرہ انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔ تاہم ویزا ہولڈر سعودی عرب پہنچنے کے بعد ملک کے مختلف شہروں بشمول مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کرسکےگا، لیکن اسےمتعلقہ قوانین پر عمل کرناہوگا۔

وزارت نےواضح کیاکہ سفری پیکیج منسوخ ہونےکی صورت میں اس کے ساتھ جاری کیا گیا ویزا بھی خودکار طور پر منسوخ تصورہوگا۔

حکام کے مطابق مستقبل میں مزید ممالک کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ یہ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

venzuela earthquake casualties

وینزویلامیں خوفناک زلزلےنےتباہی مچادی

Thursday, 25 June 2026 | Web Desk وینزویلامیں آنےوالےزلزلے کےپےدرپےجھٹکوں نےبڑےپیمانےپرتباہی پھیلادی۔ ہزاروں افرادکی موت …