Monday, 21 September 2026 | Web Desk
امریکی صدرٹرمپ کی ایران کوایک بارپھرتباہ کرنےکی دھمکی ۔ امریکی ٹی وی سےبات کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ وہ امریکا ایران جنگ سے متعلق فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں ، ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا ہے۔
ایران کودھمکیوں کےساتھ ساتھ امریکی صدرنےایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا اشارہ بھی دے دیا۔ ان کاکہناتھاکہ ایران کےپاس 3 راستےہیں ۔ یا تو ایران کو تباہ کردیا جائے یا اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے یا پھر ایران معاہدہ کرلے۔ انہوں نےدھمکی دی کہ ایران کوتباہی وبربادی سےپہلےاپنارویہ درست کرناہوگا۔
امریکی صدرنےکہاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز پہلےامریکا نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیےایرانی صدرمسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکا کا ویزہ جاری کیاتھا۔