Home / دماغی بیماریوں کےعلاج کی جانب اہم قدم

دماغی بیماریوں کےعلاج کی جانب اہم قدم

Professor Carl Deisseroth of Stanford University wins Nobel prize on human brain cells

Wednesday, 7 October 2026 | Monitoring Desk

طب کےشعبےمیں مشترکہ طورپرنوبیل انعام جیتنےوالےکارل ڈیسروتھ کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ انہیں روشنی کی مددسےدماغ کےخلیوں کوآن یاآف کرنےکی تحقیق پرطب کانوبیل انعام دیاگیاہے۔ ماہرین کاکہناہےاس ریسرچ کےبعددماغی بیماریوں پراچھےطریقےسےقابوپانےکی راہ ہموارہوسکتی ہے۔

امریکی کی معروف سٹینفورڈیونیورسٹی کےپروفیسرکارل ڈیسروتھ نفسیات سےبائیوانجینئرنگ کی طرف آئے۔ انہوں نےبتایاکہ رات گئےجب وہ سونےکی تیاری کررہےتھےتوانہیں فون آیااورانہیں نوبیل پرائزجیتنےکی خوشخبری دی گئی ۔ پروفیسرنےجب یہ خوشخبری اپنےبچوں کوسنائی تووہ بھی خوشی سےجھوم اٹھے۔

نوبیل پرائزکمیٹی نےکارل ڈیسروتھ کویہ انعام دماغی خلیوں کوآن یاآف کرنےکی ٹیکنالوجی پرتحقیق کیلئےدیاہے۔ پروفیسرڈیسروتھ کےمطابق دماغ بہت سےتضادات کاایک خوبصورت مجموعہ ہے۔ جوکام بھی دماغ کرتاہےاس کیلئےہم دماغ کےسیل آن یاآف کرسکتےہیں ۔ جیساکہ ہم بھوک پیاس وغیرہ میں کرتےہیں ۔ اسی طرح جارحیت یادفاعی معاملات میں ہم جانتےہیں کہ ہمارےاحساسات کیاہوتےہیں ۔

اگرہم یہ سمجھ جائیں کہ کون ساسیل ان احساسات پرکام کرتاہےتوہم ان سیلزکیلئےدوابناسکتےہیں ۔ پروفیسرڈیسروتھ کےمطابق ان کی ریسرچ سےآٹزم اوربھول جانےکی بیماریوں پرکام کیاجاسکتاہے ۔

یہ بھی چیک کریں

Elon Musk's ex-wife Justine Wilson in the documentary 'Musk' making allegations about the billionaire's treatment of women

ایلون مسک سنگین الزامات کی زدمیں

Saturday, 12 September 2026 | Web Desk ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک پران کی سابقہ …