Home / نوجوان کھلاڑیوں پردباونہ ڈالیں: مصباح

نوجوان کھلاڑیوں پردباونہ ڈالیں: مصباح

Misbah-ul-Haq, former Pakistan captain and batting consultant at National Cricket Academy, speaks about young cricketers needing discipline and consistency

Monday, 13 July 2026 | Web Desk

قومی سلیکٹراورنیشنل کرکٹ اکیڈمی کےبیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق کہتےہیں نوجوان کرکٹرزکونظم وضبط اورتسلسل پرتوجہ دینی چاہیے۔

پی سی بی ڈیجیٹل کےساتھ انٹر ویو میں سابق کپتان مصباح الحق نے کہاکوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤڈالنےسےگریزکریں۔ نوجوان کرکٹرز کو ذمہ داریاں دیں مگر ان کاکھیلنےکا جذبہ متاثرنہ کریں، پرفارمنس صرف ٹیلنٹ نہیں، ڈسپلن اورمستقل مزاجی سےآتی ہے۔

مصباح نےمزیدکہاکہ ایک کامیاب کھلاڑی روزانہ محنت، فٹنس، پریکٹس اورمتوازن غذا پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ 4 روزہ کرکٹ سےنوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک اورمینٹل پاورمزیدمضبوط ہوتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Cristiano Ronaldo hugging a tearful Belgian YouTuber Kristian during an emotional fan meeting

کرسٹیانورونالڈونےخاتون مداح کوگلےلگالیا

Sunday, 14 June 2026 | Web Desk بیلجیئم کی معروف یوٹیوبرکرسٹیانورونالڈوکی دیوانی نکلیں ۔ اپنےفیورٹ …