Tuesday, 1 September 2026 | Web Desk
اسلام آباد اورراولپنڈی میں رات گئےشروع ہونےوالی موسلادھاربارش کےبعددونوں شہرندی نالوں کامنظرپیش کرنےلگے۔ نشیبی علاقوں کےگھروں میں پانی داخل ہوگیا اورسڑکوں پرگاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ۔ راولپنڈی میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
اسلام آباد ایکسپریس وے جگہ جگہ سے بارش کے پانی میں ڈوب چکی ہے اور ہزاروں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں اسلام آباد پولیس لوگوں کی مدد تو کر رہی ہے لیکن اسلام آباد میں ایک مؤثر بلدیاتی حکومت کی ضرورت ہے کم ازُکم اسلام آباد کو ہی نیا صوبہ بنا دیں تا کہ کوئی تو عوامی مسائل حل کرے pic.twitter.com/vDg0xc8haM
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 1, 2026
بارش رات 3بجےکےقریب شروع ہوئی اورصبح 8بجےتک جاری رہی ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے میڈیاکوبتایا کہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، یہ پچھلے 3 سال کےدوران ہونےوالی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اتنی زیادہ بارش کےباعث نالہ لئی میں گرنے والے نالے بیک فلو کر رہے ہیں اورپانی باہر آ رہا ہے۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلندہونےپرسائرن بجا دیے گئے اور اطراف میں آباد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی گئی۔
کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح پہلے 14.5 فٹ تک پہنچی اورمسلسل اضافے کے ساتھ 18.5 فٹ تک جا پہنچی۔ گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 7 فٹ سے بڑھ کر 11 فٹ ہوگئی۔
دریائے سواں میں نالہ لئی کا سیلابی ریلا داخل ہونےسےدریائے سواں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، جی ٹی روڈ، پرائیوٹ سوسائیٹیز، اڈیالہ روڈ، چونترہ، چکری، چک بیلی تک سیلابی صورتحال ہے۔
اسلام آباد اورراولپنڈی کےعلاقوں نیو کٹاریاں میں 120، گولڑہ 119 اورشمس آباد میں 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ اس سے قبل بالترتیب 101، 90 اور75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریاز میں شدید بارش کے باعث رین الرٹ جاری کردیا گیا۔ انتظامیہ نے مزید بارش کے نتیجے میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے اور سیلابی ریلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کاکہناہے صورتحال جلدنارمل ہونا شروع ہو جائے گی، راولپنڈی نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملحقہ نالوں کا پانی آبادیوں میں داخل ہوا، نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہوگئی تونشیبی علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہوجائےگا، آبادیوں کے انخلاء کی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں روانہ کردی ہیں۔
ڈپٹی کمشنرنےبتایا کہ کٹاریاں میں پانی کی سطح اپنے بلند ترین مقام پر ہے،پاک فوج، ریسکیو 1122، پیرا اور تمام ادارے موجود ہیں، ٹرپل ون بریگیڈ ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، پاک فوج کو نالہ لئی گوالمنڈی کے اطراف کے علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے،
🚨 اسلام آباد:غوری فیز ٹو کے قریب ریان ہائٹس، عباسی اسٹریٹ میں ہنگامی صورتحال!
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) September 1, 2026
شدید بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں اور سینکڑوں شہری خطرے میں ہیں۔ لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔
انتظامیہ اور ریسکیو ادارے فوری کارروائی کریں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر… pic.twitter.com/fGN5jzUWUp