Monday, 19 October 2026 | Web Desk
تھائی لینڈ میں ہم جنس شادی کرنےاوراس کےبعداسی بنیادپریورپ میں سیٹل ہونےکےخواب دیکھنےوالوں کوایف آئی انےآف لوڈکردیا۔
روزنامہ جنگ کی خبرکےمطابق ایف آئی اےامیگریشن کراچی نےجانچ پڑتال کے دوران تھائی لینڈ جانے والے دو پاکستانی مسافروں شاہد اورخلیل کوآف لوڈکردیا، دونوں مظفرگڑھ اورسیالکوٹ کےرہائشی ہیں، انہیں سفری مقصد اورممکنہ طور پرآگےیورپ جانےکےارادےسےمتعلق مزید جانچ پڑتال کےلیےآف لوڈکیاگیا۔
خبرکےمطابق دونوں مسافرپاکستانی پاسپورٹس اورسیاحتی ویزوں پر سفر کرنے والے تھے۔ شاہد نے دوران جانچ امیگریشن حکام کوبتایا کہ وہ طویل عرصے سے یورپ میں مقیم رہا ہے۔ اس نے بیان دیا کہ وہ اورخلیل تھائی لینڈ جا کر ہم جنس شادی کرنا چاہتے ہیں اورشادی کےبعدوہ یورپ میں سیٹل ہونےکاارادہ رکھتے ہیں۔
دوسرے مسافر خلیل نےبھی شاہدکےبیان کی تصدیق کی ۔ خلیل نےبتایاکہ اس کی شاہد سے 2017 میں ملاقات ہوئی، دونوں رابطے میں رہے۔ خلیل نے مزید بتایا کہ شاہد اسے ماہانہ تقریباً 60 ہزار روپے مالی معاونت بھی فراہم کرتا رہااور دونوں یورپ میں اکٹھے رہنے کے خواہش مند ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں کے بیان کردہ سفری مقصد، تھائی لینڈ کے سیاحتی دورے کی نوعیت اور ممکنہ طور پر آگے یورپ جانے کے ارادے کے حوالے سے مزید جانچ پڑتال کیلئےانہیں آف لوڈ کیا گیا۔