Home / سستاپٹرول منصوبہ ختم ۔۔

سستاپٹرول منصوبہ ختم ۔۔

Cheap fuel price plan

ویب ڈیسک ۔۔ آئی ایم ایف کادباوکام کرگیا،عوام کیلئےسستےپٹرول کامنصوبہ شروع ہونےسےپہلےہی ختم کردیاگیا۔ وفاقی حکومت نےاس حوالےسےآئی ایم ایف کویقین دہانی کرادی ہے۔ آئی ایم ایف سےکہاگیاہےکہ حکومت سستےتیل کےمنصوبےپرعملدرآمدنہیں کرےگی۔یہ یقین دہانی اس وقت دی گئی ہے جب حکومت اورآئی ایم ایف زیرالتوا1.1بلین ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج پربات چیت کررہے ہیں۔

بلومبرگ نیوزکےمطابق آئی ایم ایف نےپاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی کے باوجود حکومت کے ساتھ طویل عرصےسےالتواکاشکارقرض منصوبےپرمذاکرات جاری رکھنےکاوعدہ کیاہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے مارچ میں مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایندھن پر سبسڈی کا منصوبہ تجویز کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت، حکومت کو دولت مند صارفین سے ایندھن کے لیے زیادہ اور800سی سی تک کی گاڑیوں اورموٹرسائیکل والوں سے کم چارج کرنا تھا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق حکومت نےآئی ایم ایف سےعہد کیا ہے کہ وہ فیول سبسڈی کے منصوبے کو رواں مالی سال اور اس کے بعدبھی نافذ نہیں کرے گی۔ اس کےعلاوہ یہ یقین دہانی بھی دی گئی ہےکہ حکومت نئی ٹیکس چھوٹ بھی متعارف نہیں کرے گی اور روپےکے لیے مارکیٹ پر مبنی شرح تبادلہ کی اجازت دے گی۔

یہ پیشرفت وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی جانب سےاس عزم کا اظہار کرنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ فیول سبسڈی پلان پر عمل درآمد سے قبل آئی ایم ایف کے خدشات کو دورکیاجائےگا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کے نویں جائزے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے اہم اضافی مالی امداد کی ضرورت ہے۔

سٹاف لیول معاہدہ اگرہوگیاتو6.5 بلین ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج میں سے 1.1 بلین ڈالر کی قسط جاری کی جائےگی،فی الحال جس کےدوردورتک امکانات دکھائی نہیں دیتے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکااہم بیان

ایک بیان کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےواضح پیغام دیاہےکہ اگرتوآئی ایم انےقرضہ دیناہےتودے،پاکستان اس کےکہنےپرمزیدکوئی سخت اقدام نہیں کرےگا۔ اسحاق ڈارنےمزیدکہاکہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگااوراپنی بیرونی ادائیگیاں بروقت کرےگا۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …