Home / آئی ایم ایف کی بڑی وضاحت آگئی

آئی ایم ایف کی بڑی وضاحت آگئی

IMF loan for Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےریزیڈنٹ نمائندے کا کہنا ہےبیل آؤٹ فنڈز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو تبدیل نہیں کیا گیا، انہوں نے مقامی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی کہ فنڈ پاکستان سےنئی مالی امداد کا مطالبہ کررہا ہے۔

ایستھرپیریزروئز نے رائٹرزکوبھِیجےگئے ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان سے8 بلین ڈالر کی تازہ مالی امداد جمع کرنےکیلئےزوردےرہاہے۔

آئی ایم ایف کویہ وضاحت ایکسپریس ٹریبیون میںں شائع ہونےوالی ایک رپورٹ کے بعدجاری کرناپڑی۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ آئی ایم ایف نے مئی سے دسمبر 2023 کی مدت کے لیے آنے والے قرضوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی فنانسنگ کی مانگ کو6ارب ڈالرکی پہلے کی نامکمل شرط سے8ارب ڈالر تک بڑھا دیاہے۔

پیریزروئزنےاتوارکو کہا کہ بیرونی فنڈنگ کی ضروریات بات چیت کے دوران تبدیل نہیں ہوئیں۔

فنڈنےجمعرات کواس بات کا اعادہ کیا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بیل آؤٹ فنڈز کےاجراکی منظوری سے قبل دوست ممالک سے بیرونی مالی اعانت کاعہد ضروری ہے۔

چین،متحدہ عرب امارات (یواے ای اورسعودی عرب مارچ اوراپریل میں پاکستان کی مالی مددکوآئےاوریقین دہانی کرائی کہ وہ فنڈنگ کے خسارے کو پورا کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک سیمینار کے دوران کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی مددنہ بھی آئی توڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے مطالبے پر کوئی اضافی سخت اقدامات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan banning import of used cars

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدبندکرنےپرغور

ویب ڈیسک ۔۔ استعمال شدہ گاڑیوں کاکاروبارکرنےوالوں کیلئےبری خبر۔ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا …