ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی اداکاراورماڈل عماد عرفا نی کےبیٹےزاویارعرفانی اللہ کوپیارےہوگئے۔
اداکارعماد عرفانی کےبیٹےکےانتقال کی خبران کی دوست شانزےشیخ کی جانب سےانسٹاگرام کےذریعےدی گئی۔ شانزےشیخ کےمطابق ان کے دوست عماد عرفانی کے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے، شانزے نے مداحوں سےاپیل کی کہ بچے کے انتقال پر سورہ فاتحہ پڑھنے اور والدین کیلئے صبر کی دعاکی جائے۔

اداکارعمادعرفانی اپنی ذاتی زندگی کےحوالےسےسوشل میڈیاپرکچھ بھی شئیرنہیں کرتے،بلکہ اسےسوشل میڈیاسےدوررکھتےہیں۔ یہی وجہ ہےکہ ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پراہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ چند تصاویر ہی موجود ہیں۔
بیٹے کی انتقال کی خبر کی تصدیق بھی تاحال اداکار کی جانب سے نہیں کی گئی۔