Friday, 3 July 2026 | Web Desk
بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نےاپنی تیسری شادی کی تاریخ کااعلان کردیا۔ اداکارعامر خان اوران کی دوست گوری اسپرٹ کی شادی اتوار5جولائی کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ پرسادگی سے ہوگی۔
عامر خان نےمیڈیاکوانٹرویو دیتےہوئےبتایاکہ ان کی شادی 5 جولائی کوہورہی ہے، شادی کی ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کےبچپن کےدوست بھی شادی میں شریک ہوں گے۔ سب کی دعائیں چاہئیں کہ ہم خوش رہیں اور ہمارا اچھا سفر گزرے۔
عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو متعارف کرایا تھا اور باضابطہ طور پر ان کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔
عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی جو 2022 میں ختم ہوگئی جب کہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 2005سےہونےوالی شادی 2021 میں علیحدگی پر ختم ہوئی۔