ویب ڈیسک ۔۔ کیاموٹرزپاکستان نے صارفین کی تعدادبڑھانےکیلئےاپنی سپورٹیج ایس یووی کاشاندارنیاماڈل متعارف کرایاہے۔
کمپنی نے فیس بک پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کراس اوور ایس یو وی میں معمولی اپ گریڈ کا اعلان کیا۔
کمپنی نےگاڑی کےلمیٹڈایڈیشن کی تصویرشئیرکرتےہوئےکیپشن میں لکھاہےکہ ایک الگ نئے نشان کے ساتھ کیاسپورٹیج لمیٹڈایڈیشن کی شاندارپیشکش ۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کیاسپورٹیج لمیٹڈایڈیشن میں خصوصی طور پر نئے نشان کی خصوصیات ہیں اور یہ دیگر ماڈلزمیں دستیاب نہیں ہوگا۔
قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہے کیونکہ کیاسپورٹیج لمیٹڈایڈیشن کی ایکس فیکٹری قیمت 9,000,000 روپے ہے۔