Home / بجلی کی قیمت میں پھراضافہ

بجلی کی قیمت میں پھراضافہ

Electricity Price Increased

ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کےمارےعوام کوبجلی کااورجھٹکا۔ نیپرانےبجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

الیکٹرانک میڈیاکی خبرکےمطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا،اطلاق جون، جولائی اوراگست کے بلوں پرہوگا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرکےوفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا۔

نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔

نیپراکےفیصلےسےصارفین پر46.61ارب روپےکااضافی بوجھ پڑےگا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …