Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنےسے14بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونےوالےبچوں کی عمریں 12سے15سال کےدرمیان ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک خاتون ٹیچرسمیت 35 بچے ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے، 10 سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونےکی اطلاع ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع شام 4:45 بجے پرملی ۔ 19بچوں کوزخمی حالت میں ہسپتال لایاگیا۔پانچ کی حالت خطرےسےباہربتائی جاتی ہے۔ جاں بحق بچوں کی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےواقعےکانوٹس لےکروزراکوفوری جائےحادثہ پرپہنچنےکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نےہدایت کی کہ زخمی بچوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پولیس کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، ٹیوشن سینٹر کےگراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے۔ گھر کے مالک سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
بتایاجاتاہےکہ ٹیوشن سینٹرکی چھت پرتعمیراتی کام ہورہاتھا، گرفتارہونےوالوں میں گھرمیں کام کرنےوالامستری بھی شامل ہے۔ گھرکی چھت ٹی آرگاڈرکی تھی اوربالائی منزل پرٹائل لگائےجارہےتھے۔ حادثےمیں زخمی ہونےوالاخاتون ٹیچرمالک کی بیوی ہے، اسےبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔
جائےحادثہ پرریسکیوآپریشن مکمل کرلیاگیا، ملبےتلےدبےتمام بچوں کونکال لیاگیاہے۔
جاں بحق بچوں کےنام
جاں بحق ہونےوالوں میں 7سالہ کی مہ نوراوررمشاشامل ۔ 6 سال کاتابش ، 9 سال کاغلام نبی ، 12 سالہ خدیجہ ، 6 سال کاسلمان ، 8 سال کافواد ، 11 سال کی ایمان فاطمہ جاں بحق بچوں میں شامل ۔ 7 سالہ کی تسبیحہ، 8 سال کاعبداللہ اور9 سال کی عروج بھی جاں بحق ۔
پولیس اورسپیشل برانچ نےواقعہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی ۔ واقعہ بستی عیدگاہ آہلووالی گلی کاہنہ نومیں پیش آیا۔ جہاں حادثہ ہواوہ گھر6 مرلےپرمحیط ہے۔ مالک مکان کی اہلیہ ٹیچرانیلابچوں کوپڑھاتی تھی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکامتاثرہ خاندانوں سےدلی افسوس اورتعزیت کااظہار۔ کہاآپ لوگوں کےدکھ کااندازہ لگاسکتی ہوں ۔ کہاسانحےکےذمہ دارکسی رعایت کےمستحق نہیں ، قانون کےکٹہرےمیں لایاجائےگا۔ مریم نوازکی پنجاب بھرکےتعلیمی اداروں میں حفاظتی معیارکاجائزہ لینےکی ہدایت۔ کہاغفلت کےمرتکب افرادکوقرارواقعی سزادی جائےگی۔