ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی انتہائی خوبرواداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورجودکھنےمیں توبہت خوبصورت ہیں لیکن انہیں مشہوری اپنی والدہ کی طرح فلموں سےنہیں ملی۔ جھانوی اکثراوقات سوشل میڈیاپراپنی تصاویرڈالتی رہتی ہیں اوراب تک ان کی وجہ شہرت ان کی یہی تصاویرہیں۔
جھانوی نےحال ہی میں اپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرروایتی پنجابی لباس میں اپنی کچھ تصاویرپوسٹ کی ہیں۔ جھانوی ان تصاویرمیں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ تصاویر میں، وہ گلابی اور پیلے رنگوں میں سجی ہوئی، پنجابی لباس میں، خوبصورتی سے لپٹے ہوئے دوپٹہ کے ساتھ، اور بڑی کان کی بالیوں سے سجی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں ۔
پوسٹ کے ساتھ جھانوی کپورنےکیپشن میں لکھا: اگر مسز ماہی پنجابی لڑکی ہوتی، تو وہ کچھ ایسی نظر آتی، خاص طور پر چندی گڑھ کے لیے۔
درحقیقت، جھانوی اس وقت اپنی آنے والی فلم "مسٹر اینڈ مسز ماہی” کی پروموشن میں مصروف ہیں اوراس کیلئےانہوں نےبھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کا انتخاب کیااوراسی مناسبت سےانہوں نےپنجابی لباس بھی زیب تن کیا۔
جھانوی کی پنجاب لباس والی پوسٹ کوسوشل میڈیاپرلاکھوں ویوزمل چکےہیں۔ خاص طورپرپنجابیوں نےاسےبےحدپسندکیاہے۔ ایک صارف نے کہاکہ تم سچی پنجابن لگ رہی ہو۔ دوسرے نے کہا،سوہنی کڑی اور تیسرے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسےسری دیوی پھرسےلوٹ آئی ہو۔